خبریں

یوگانڈا میں پولیس کانسٹیبل نے ایک ہندوستانی کا گولی مار کر کیا قتل، گجرات کے کھیڑا سے تعلق رکھتا تھا مقتول

یوگانڈا کے کسورو شہر میں ایک پولیس کانسٹیبل نے 24 سالہ ہندوستانی تاجر کنتاج پٹیل کا مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔

فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی
فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی 

یوگانڈا کے کسورو شہر میں ایک پولیس کانسٹیبل نے 24 سالہ ہندوستانی تاجر کنتاج پٹیل کا مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔ فیلڈ فورس یونٹ کے رکن 21 سالہ پولیس کانسٹیبل الیوڈا گمیجامو کو گزشتہ ہفتے ایک ہارڈویئر کی دکان پر حملہ بولنے کے بعد گرفتار کیا گیا، جہاں پٹیل کام کرتا تھا اور اس پر گولی چلائی گئی تھی۔

Published: undefined

پٹیل ایک موکل کے پاس جا رہے تھے، تبھی ایک مسلح سپاہی نے اندر جا کر ان کے سینے میں گولی مار دی۔ ’دی ڈیلی مانیٹر‘ کی رپورٹ کے مطابق گمیجامو کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا کیونکہ اس نے جائے وقوع سے بھاگنے کی کوشش کی۔ گمیجامو کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

متاثرہ کو فوری طور پر مٹولیرے واقع سینٹ فرانسس اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دَم توڑ دیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گمیجامو نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ’غلط شناخت‘ کے ایک معاملے میں پٹیل کا قتل کر دیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ہارڈویئر کی دکان کے مالک پٹیل کے چچیرے بھائی کو ’قتل کا ٹھیکہ‘ دیا گیا تھا۔

Published: undefined

کسورو پولیس تھانہ اب گمیجامو کے دعوے کی جانچ کر رہا ہے اور قتل کرنے والے شخص کی بھی تلاش ہو رہی ہے۔ کسورو باشندہ ضلع کمشنر شفیق سیکندی نے ڈیلی مانیٹر کو بتایا کہ گمیجامو چار سال سے پولیس فورس میں تھا۔ کھیڑا ضلع کے تھسرا کے باشندہ پٹیل چار سال پہلے اپنی بیوی کے ساتھ چچیرے بھائی کی ہارڈویئر کی دکان میں کام کرنے کے لیے یوگانڈا چلے گئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ یوگانڈا میں اس وقت تقریباً 35000 ہندوستانی رہتے ہیں، جن میں سے بیشتر کمپالا اور جنجا میں مقیم ہیں۔ کمپالا میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے مطابق ہند نژاد کے لوگوں اور مہاجر ہندوستانیوں نے گزشتہ دو دہائیوں میں یوگانڈا میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ہندوستانی، جو یوگانڈا کی اابادی کا 0.1 فیصد سے بھی کم ہیں، مشرقی افریقی ملک کے ڈائریکٹ ٹیکس کا ایک بڑا حصہ تعاون کرتے ہین۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined