خبریں

’آپریشن سندور‘ پر ہندوستانی فوج نے 70 ممالک کو کیا بریف، کامیابی کی دی تفصیلی جانکاری

ڈی ایس رانا کے مطابق آپریشن سندور میں ’سودیشی ہتھیار‘ گیم چینجر ثابت ہوئے۔ اس آپریشن نے افواج کے تکنیکی ایپروچ کو بھی سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

<div class="paragraphs"><p>70 ممالک کو بریف کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا</p></div>

70 ممالک کو بریف کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا

 

’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ ہندوستانی فوج نے پاکستانی دہشت گردوں کی پہلگام میں کی گئی ناپاک حرکت کا سخت جواب دیا تھا۔ اب اس سلسلے میں ہندوستانی فوج نے پریس بریفنگ کے ذریعہ 70 ممالک کو تفصیلی جانکاری دی۔ اس دوارن ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا نے ان ممالک کو ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی سے مطلع کیا۔ انہوں نے تمام خارجی امور سے متعلق خدمات انجام دینے والے افسران کو پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کے بارے میں بتایا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آپریشن سندور نے کیسے ہند و پاک کشیدگی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس آپریشن کے ذریعہ کیسے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔

Published: undefined

جنرل ڈی ایس رانا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آپریشن سندور کے ذریعہ ہندوستانی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو ہدف بنایا۔ اس آپریشن میں تینوں افواج کا کیا کردار رہا، اس کے بارے میں بھی بتایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستانی فوج نے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کیسے درست اور فوری کارروائی کی، جس کی وجہ سے آپریشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا نے پریس بریفنگ کے دوران تینوں افواج کی طاقت کے بارے میں بھی بتایا۔ اس کے علاوہ آپریشن سندور میں جن اسلحوں کا استعمال کیا گیا تھا، اس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تینوں افواج کے اتحاد کے بارے میں بھی بتایا۔ ڈی ایس رانا کے مطابق آپریشن سندور میں ’سودیشی ہتھیار‘ گیم چینجر ثابت ہوئے۔ اس آپریشن نے افواج کے تکنیکی ایپروچ کو بھی سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ علاوہ ازیں لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا نے پاکستان کی گمراہ کن اور پروپیگنڈہ پر مبنی مہم کی مصدقہ معلومات بھی شیئر کیں، جو علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined