خبریں

ہندوستان نے برطانیہ کو دیا جھٹکا، کامن ویلتھ گیمز سے اپنا نام واپس لیا!

آئندہ مہینے ہندوستان میں شروع ہونے جا رہے جونیئر ہاکی عالمی کپ سے انگلینڈ نے اپنا نام واپس لیا تھا، اور اب ہندوستان نے بھی سخت قدم اٹھاتے ہوئے انگلینڈ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز سے نام واپس لے لیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس کے دور میں برطانیہ نے ہندوستان کو لے کر جو ضابطے تیار کر رکھے ہیں، اس کو لے کر لگاتار تنازعہ چل رہا ہے۔ اب ہندوستانی ہاکی ٹیم نے آئندہ سال برطانیہ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز سے اپنا نام واپس لے کر برطانیہ کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ دراصل برطانیہ میں کورونا کے بڑھتے معاملوں اور وہاں کے سنگین حالات کی وجہ سے ہندوستانی مرد اور خاتون ہاکی ٹیم نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ کامن ویلتھ گیمز میں حصہ نہیں لیں گی۔

Published: undefined

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ آئندہ مہینے ہندوستان کے اڈیشہ میں شروع ہونے جا رہے جونیئر ہاکی عالمی کپ سے انگلینڈ نے اپنا نام واپس لیا تھا۔ انگلینڈ نے حوالہ دیا تھا کہ حکومت ہند کے ذریعہ انگلینڈ کے باشندوں کے لیے 10 دنوں کا کوارنٹائن پیریڈ رکھا گیا ہے اور ایسے میں وہ اپنا نام واپس لے رہے ہیں۔ انگلینڈ جونیر ٹیم کے اس فیصلے کے 48 گھنٹے کے اندر ہی ہندوستان نے آئندہ سال ایشین گیمز کو لے کر اپنا فیصلہ صادر کر دیا۔

Published: undefined

ہاکی انڈیا کی طرف سے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ پورے یوروپ میں انگلینڈ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، ایسے میں آئندہ سال وہاں کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینا مناسب نہیں ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ کامن ویلتھ گیمز آئندہ سال 28 جولائی سے 8 اگست کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

Published: undefined

یہاں قابل غور ہے کہ ہندوستانی ٹیم کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انگلینڈ نے ہندوستانیوں کے لیے 10 دن کا کوارنٹائن فکس کیا ہوا ہے۔ ہاکی انڈیا نے صاف کر دیا ہے کہ ان کی ٹیم کا فوکس پوری طرح سے ایشین گیمز پر ہے جو کہ 2024 پیرس اولمپک کی تیاریوں کو دیکھتے ہوئے بہت اہم ہے۔ ایشین گیمز آئندہ سال ستمبر ماہ میں چین میں کھیلے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ