خبریں

سریجن گھوٹالہ: بی جے پی مشکل میں، مودی کی بہن کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ

سشیل مودی کی بہن ریکھا مودی کا نام بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے پہلے ہی سریجن گھوٹالہ میں لیا تھا اور کئی دستاویزات بھی ٹوئٹ کیے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا سشیل مودی

انکم ٹیکس محکمہ نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 ستمبر کو بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی کی بہن ریکھا مودی کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔ ریکھا مودی کے پٹنہ واقع گھر پر سریجن گھوٹالہ معاملے میں ہوئی اس چھاپہ ماری کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ چھاپہ ماری کے دوران بہار پولس کی ٹیم بھی وہاں موجود تھی اور سخت پہرے میں پورا کام مکمل ہوا۔

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو لگاتار سشیل مودی پر اس گھوٹالے میں شامل ہونے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔ اس سال جون میں ہی تیجسوی یادو نے ٹوئٹر پر کچھ کاغذات شیئر کرتے ہوئے بڑے الزامات لگائے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ سریجن گھوٹالے میں سشیل مودی کے رشتہ دار شامل ہیں۔ تیجسوی نے ٹوئٹر پر کئی دستاویزات بھی پوسٹ کیے تھے جن میں سریجن گھوٹالے میں استعمال کیے گئے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل پیش کی گئی تھی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سریجن گھوٹالے میں اب تک کئی لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے۔ اس گھوٹالے میں کئی بڑے لیڈروں اور ان کے رشتہ داروں کے نام بھی سامنے آ چکے ہیں۔ جہاں تک سشیل مودی کی بہن ریکھا مودی کا سوال ہے، ان کے تعلقات سریجن کی بانی منورما دیوی سے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined