خبریں

حج 2019۔ LIVE: بیس لاکھ سے زیادہ عازمین رکن اعظم وقوف کیلئے میدان عرفات پر جمع

سعودی عرب میں گزشتہ ایک ماہ سے فرزندان توحید لبیک اللھم لیبک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مقدس فریضہ حج کے عزم کے ساتھ جوق درجوق حرمین پہنچے جہاں سے کل خیموں کی بستی منی کے لئے روانہ ہو گئے تھے۔

میدان عرفات میں دعا کرتے عازمین حج
میدان عرفات میں دعا کرتے عازمین حج 

بیس لاکھ سے زیادہ عازمین میدان عرفات پر جمع

حج 2019 اس وقت شباب پر ہے اور بیس لاکھ سے زیادہ عازمین عرفات کے میدان میں جمع ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین کی منیٰ سے میدان عرفات پہنچے ہیں۔ گزشتہ روز منیٰ میں قیام کے بعد عازمین آج صبح یعنی 9 ذی الحجہ سے میدان عرفات کے لئے روانہ ہوئے، ہیں جہاں انہیں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنا ہے۔ وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں خطبہ حج ہوگا جس کے بعد نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔

Published: 10 Aug 2019, 10:09 AM IST

عازمین حج کے لیے پوری دنیا میں ہو رہی دعائیں، نیک خواہشات کا اظہار

ایک طرف فرزندانِ توحید حج کے مناسک پورے کرنے میں مصروف ہیں اور دوسری طرف پوری دنیا سے ان عازمین حج کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔ خصوصاً سوشل میڈیا پر عازمین حج کی خیر و عافیت کے لیے خوب دعائیں ہو رہی ہیں۔

Published: 10 Aug 2019, 10:09 AM IST

مسجدالحرام میں غلاف کعبہ تبدیل

ایک طرف عازمین حج کے عرفات پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی میڈیا کے مطابق 20 لاکھ سے زائد فرزندانِ توحید اب تک عرفات پہنچ چکے ہیں۔ اس درمیان مسجد الحرام میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کا عمل بھی پورا ہو گیا ہے۔ اس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہیں۔

Published: 10 Aug 2019, 10:09 AM IST

لاکھوں فرزندان توحید مناسکِ حج ادا کرنے میں مصروف

لاکھوں فرزندان توحید اس وقت مناسکِ حج میں مصروف ہیں اور سنت ابراہیمی کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ لبیک اللہم لبیک کے فلک شگاف نعرے چاروں طرف گونج رہے ہیں۔ اس مرتبہ سعودی عربیہ اور ارب نیوز نے پہلی بار خاتون کوریج ٹیم متعارف کرایا ہے۔ عرب نیوز کے ایڈیٹر ان چیف فیصل عباس نے اس سلسلے میں خاتون ٹیم کے لیے نیک خواہشات پیش کی ہیں اور انھوں نے کہا کہ ’’آپ نے ہمیں فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔‘‘

Published: 10 Aug 2019, 10:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Aug 2019, 10:09 AM IST