خبریں

خوشخبری! ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ پر دستخط

مرکزی وزیر پیوش گویل نے ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ پر دستخط ہونے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ وسیع معاشی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) مئی میں اثرانداز ہو سکتا ہے۔

ہند-یو اے ای تعلقات
ہند-یو اے ای تعلقات 

وزیر برائے کامرس و صنعت پیوش گویل نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ پر دستخط کی خوشخبری سنائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان اس معاہدہ پر دستخط سے دو فریقی تجارت کو آئندہ پانچ سال میں 100 ارب ڈالر تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی لاکھوں کی تعداد میں روزگار کو بھی فروغ ملے گا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیوش گویل نے ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) پر دستخط ہونے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ وسیع معاشی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) مئی میں اثرانداز ہو سکتا ہے اور پہلے دن سے ہی ہندوستانی مفاد سے جڑی تقریباً 90 فیصد مصنوعات کے لیے یو اے ای کو برآمد کا راستہ کھل جائے گا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ابوظبی کے شہزادہ شیخ محمد بن زائد الناہیان کی آن لائن بات چیت کے دوران کاروباری معاہدہ پر دستخط کیا گیا۔ سمجھوتے پر ہندوستان کی طرف سے گویل اور یو اے ای کی طرف سے معاشی امور کے وزیر عبداللہ بن طوق المری نے دستخط کیے۔ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کو لے کر خاکہ بھی جاری کیا۔

Published: undefined

امید کی جا رہی ہے کہ آزادانہ تجارتی معاہدہ سے ہندوستان اور یو اے ای کی کمپنیوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اس میں بہتر بازار رسائی اور کم ٹیکس شرح شامل ہیں۔ اس ایف ٹی اے سے آئندہ پانچ سال میں دونوں ممالک کا دو فریقی کاروبار موجودہ 60 ارن ڈالر سے بڑھ کر 100 ارب ڈالر پہنچ جانے کی امید ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستان اور یو اے ای نے تجارتی معاہدہ کے لیے رسمی بات چیت گزشتہ سال ستمبر میں شروع کی تھی۔ مجموعی طور پر 881 صفحات کے معاہدے کو ریکارڈ 88 دنوں میں مکمل کر لیا گیا۔ گویل نے کہا کہ یہ وسیع اور متوازن کاروباری معاہدہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ایک نیا قابل ذکر سمجھوتہ ہے جس کا فائدہ دوا صنعت کو پہلی بار ملا ہے۔ یہ یو اے ای میں ہماری مصنوعات کے لیے دروازے کھولے گا۔ تجارتی مرکز کی وجہ سے یو اے ای مغربی ایشیا کے دیگر ممالک اور پورے افریقی براعظم کے لیے دروازہ ہے۔‘‘

Published: undefined

اس معاہدہ سے امید کی جا رہی ہے کہ کپڑا، ہتھ کرگھا، زیورات، چمڑا اور جوتا-چپل جیسے شعبوں میں 10 لاکھ ملازمتوں کے مواقع تیار ہوں گے۔ طبی سیکٹر کے بارے میں گویل نے کہا کہ یو اے ای نے اتفاق ظاہر کیا ہے کہ یوروپی یونین، برطانیہ، کناڈا یا آسٹریلیا کے ذریعہ سرٹیفائیڈ ہندوستان میں بنی طبی مصنوعات کو درخواست جمع کرنے کے 90 دنوں کے اندر بازار رسائی اور ریگولیٹری منظوری حاصل ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined