خبریں

احمد آباد طیارہ حادثہ کی وجہ سے امریکہ کے مشہور ہوابازی ایکسپرٹ جان ایم. کاکس نے اٹھایا پردہ!

جان ایم. کاکس کا کہنا ہے کہ ’’حادثہ سے متعلق جو ویڈیو میں نے دیکھی ہے، اس سے یہی لگ رہا ہے کہ پرزے ٹھیک طرح سے شکل نہیں لے پائے، جس کی وجہ سے پرواز بھرتے ہی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>طیارہ حادثہ کے بعد کا منظر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

طیارہ حادثہ کے بعد کا منظر، تصویر سوشل میڈیا

 

احمد آباد میں پیش آئے طیارہ حادثہ کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ کوئی انجن میں تکنیکی خامی کا اندیشہ ظاہر کر رہا ہے، تو کوئی طیارہ کی ٹکر کسی چیز سے ہونے کو وجہ بتا رہا ہے۔ اس درمیان امریکہ کے مشہور ہوابازی ایکسپرٹ جان ایم. کاکس نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ کے پرزے ٹھیک طرح سے ترتیب نہیں دیے گئے تھے۔ اسی کا نتیجہ تھا کہ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔

Published: undefined

جان ایم. کاکس نے یہ دعویٰ ایسو سی ایٹیڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’حادثہ سے متعلق جو ویڈیو میں نے دیکھی ہے، اس سے یہی لگ رہا ہے کہ پرزے ٹھیک طرح سے شکل نہیں لے پائے، جس کی وجہ سے پرواز بھرتے ہی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔‘‘ انھوں نے بتایا کہ جو خامی مجھے دیکھنے کو مل رہی ہے، اس میں طیارہ کے اوپر چڑھنے کی کوشش کے وقت سلیٹس اور فلیپس درست حالت میں نہیں تھے۔ اس بات کی جانچ ہونی چاہیے۔

Published: undefined

واشنگٹن ڈی سی واقع سیفٹی آپریٹنگ سسٹم کے چیف ایگزیکٹیو افسر کاکس کا کہنا ہے کہ آپ حادثے کے وقت کی جو تصویریں دیکھیں گے، اس میں طیارہ کا اگلا حصہ اوپر کی طرف اٹھتا ہوا، اور پھر نیچے کی طرف گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پرواز بھرتے وقت طیارہ ضرورت کے مطابق لفٹ نہیں بنا پا رہا تھا۔ کاکس کہتے ہیں کہ ’’سلیٹس اور فلیپس کو اس طرح رکھا جانا چاہیے کہ پنکھ کم رفتار پر زیادہ لفٹ بنا سکے۔‘‘ کاکس کا بیان اس لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ امریکہ کے مشہور و معروف طیارہ مشیر ہیں۔ یہیں پر بوئنگ طیارہ بھی بنایا جاتا ہے۔ ایئر انڈیا کا جو طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ہے، وہ بوئنگ کا ہی تھا۔ اس لیے کاکس کے دعویٰ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان امریکہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت ہند سے اجازت ملتی ہے تو وہ اس حادثے کی تہہ تک جانا چاہیں گے۔ ویسے امریکی حکومت نے جانچ کا ذمہ این ٹی ایس بی کو سونپا ہے۔ این ٹی ایس بی ہر سال تقریباً 450 بین الاقوامی جانچوں کے ساتھ 2000 سے زیادہ گھریلو حادثات کی جانچ میں بھی مدد کرتا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، احمد آباد میں طیارہ حادثہ کے بعد بلیک باکس کو محفوظ رکھا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ حادثہ کی اصل وجہ کا انکشاف بلیک باکس کے ذریعہ ہی ہوگا۔ بلیک باکس کو ایف ڈی آر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ طیارہ کے سبھی ڈاٹا کو ریکارڈ کرتا ہے۔ ہندوستان میں طیارہ آپریشن کا ذمہ شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی سی اے) کے پاس ہے۔ اس لیے اب طیارہ حادثہ کی جانچ بھی ڈی جی سی اے اپنے مطابق ہی کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined