
امریکہ کے شہر سیاٹل میں 2023 کے دوران ہندوستان کی 23 سالہ طالبہ جانوی کنڈولا کو ایک پولیس افسر نے گاڑی سے شدید ٹکر مار دی تھی۔ اس دردناک حادثہ میں طالبہ کی موت ہو گئی تھی۔ اب اس پورے معاملے میں 260 کروڑ روپے میں سمجھوتہ ہونے کی اطلاع سامنے آ رہی ہے۔ یہ رقم سمجھوتہ کے بعد طالبہ کی فیملی کو ملے گی۔
Published: undefined
جانوی کو پولیس افسر کیون ڈیو نے ٹکر ماری تھی۔ وہ ڈرگ کی اوورڈوز کی ایک کال پر رسپانڈ کرتے ہوئے تیز رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے۔ اس نے اپنی ایمرجنسی لائٹ آن کر رکھی تھی اور چوراہوں پر سائرن بھی بج رہا تھا۔ بہرحال، سٹی اٹارنی ایریکا ایونز کا کہنا ہے کہ جانوی کنڈولا کی موت دل توڑ دینے والی تھی اور شہر کو امید ہے کہ اس مالی تصفیے سے کنڈولا خاندان کو کچھ سکون ملے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جانوی کنڈولا کی زندگی کی اہمیت تھی۔ وہ اپنے خاندان، دوستوں اور ہماری کمیونٹی کے لیے اہم تھیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کنڈولا نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے سیاٹل کیمپس میں انفارمیشن سسٹم میں ماسٹر ڈگری کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ ان کی موت نے فیملی کو شدید ذہنی جھٹکا دیا تھا اور گھر والے ایک طرح سے ٹوٹ گئے تھے۔ کنڈولا کی موت کے بعد لوگوں کا غصہ بھی دیکھنے کو ملا تھا اور مظاہرے بھی بھڑک اٹھے تھے۔ خاص طور پر ایک دوسرے افسر کے باڈی کیمرے سے لی گئی ریکارڈنگ سامنے آنے کے بعد لوگوں میں شدید ناراضگی دیکھنے کو ملی تھی۔ اس ریکارڈنگ میں افسر ہنس رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ کنڈولا کی زندگی کی محدود قیمت ہے اور شہر کو بس ایک چیک لکھ دینا چاہیے۔
Published: undefined
ہندوستان کے سفارت کاروں نے اس معاملہ کی جانچ کا مطالبہ کیا۔ شہر کے شہری نگران ادارے نے پایا کہ افسر ڈینیل آوڈرر کی باتوں سے محکمہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور لوگوں کا اعتماد کم ہوا۔ آوڈرر کو بعد میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا اور انہوں نے غلط طریقے سے برطرف کیے جانے کے خلاف شہر پر مقدمہ دائر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی باتوں کا مقصد یہ تنقید کرنا تھا کہ وکلاء موت پر کس طرح رد عمل دیں گے۔
Published: undefined
پولیس محکمہ نے ڈرائیونگ افسر کو بھی ملازمت سے برطرف کر دیا، جس پر لاپروائی سے گاڑی چلانے کا الزام تھا۔ اس پر 5,000 ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ کنگ کاؤنٹی کے پرازیکیوٹر نے اس کے خلاف سنگین الزامات عائد کرنے سے انکار کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ وہ یہ ثابت نہیں کر سکے کہ جب اس نے کنڈولا کو ٹکر ماری تو وہ جان بوجھ کر سیکورٹی کو نظر انداز کر رہا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined