خبریں

پاکستان اور تاجکستان سمیت 5 ممالک میں آیا زلزلہ، ٹونگا میں زلزلہ کی شدت 6.5 درج کی گئی

ہندوستان کے جموں و کشمیر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا اور لوگ خوف و دہشت میں گھروں سے باہر نکل گئے۔ لداخ میں کچھ مقامات پر زلزلہ کے جھٹکے تیز تھے، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.2 بتائی گئی ہے۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی 

ہفتہ کے روز صبح سے لے کر دوپہر کے درمیان پاکستان اور تاجکستان سمیت کم از کم 5 ممالک میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر ان زلزلوں کی شدت 4 سے لے کر 6.5 تک درج کی گئی ہے۔ سب سے تیز جھٹکا ٹونگا میں محسوس کیا گیا جہاں شدت 6.5 تھی۔ ہندوستان کے جموں و کشمیر میں بھی زلزلہ آیا جس نے لوگوں کو خوف و دہشت میں ڈال دیا۔ لوگ گھروں سے باہر نکل گئے اور کسی انہونی کی فکر میں کافی دیر تک باہر ہی کھڑے رہے۔ راجوری اور پونچھ میں بیشتر لوگ گھروں سے نکل کر خالی مقامات پر پہنچ گئے تھے، حالانکہ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع ابھی موصول نہیں ہوئی ہے۔ لداخ میں کچھ مقامات پر زلزلہ کے جھٹکے تیز تھے۔ یہاں ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.2 بتائی گئی ہے۔

Published: undefined

پاکستان میں زلزلہ کی شدت 5.3 درج کی گئی ہے۔ اس زلزلہ سے کئی علاقوں میں افرا تفری پھیل گئی۔ زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ تیزی سے گھروں کے باہر نکلے۔ کچھ علاقوں میں تو لوگ چیختے ہوئے کھلے میدانوں کی طرف بھاگتے نظر آئے۔ پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں زلزلہ کا اثر زیادہ تھا، لیکن یہاں سے بھی کسی جانی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ تاجکستان میں ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4.2 بتائی جا رہی ہے۔ یہاں زلزلہ زمین سے 110 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔

Published: undefined

آج سب سے زیادہ تیز زلزلہ ٹونگا میں آیا جہاں کی شدت 6.5 کے قریب بتائی گئی ہے۔ پاپوا نیوگنی کے نیو آئرلینڈ علاقہ کے ساحل پر بھی 6.2 شدت کا زلزلہ درج کیا گیا ہے۔ امریکی جغرافیائی سائنس سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق یہ جھٹکا کوکوپو سے 115 کلومیٹر دور سمندر میں 72 کلومیٹر کی گہرائی پر محسوس ہوا۔ ان دونوں ہی ممالک میں زلزلہ کے بعد خوف کا ماحول ہے۔ کسی نقصان کی اطلاع تو نہیں ملی ہے، لیکن اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آفٹر شاکس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined