ایس جے شنکر (فائل)، تصویر یو این آئی
ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نئی دہلی میں برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ہفتہ (7 جون) کو ملاقات کی۔ ڈیوڈ لیمی اپنے وفد کے ساتھ ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ ’’ہندوستان کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے اور ہم امید کرتے ہیں ہمارے ساتھی اس بات کو سمجھیں گے۔ ہم کبھی بھی برائی کرنے والوں کو ان کے متاثرین کے برابر نہیں رکھیں گے۔‘‘ ساتھ ہی وزیر خارجہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کرنے اور دہشت گردی کے خلاف حمایت کے لیے برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
Published: undefined
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی 2 روزہ ہندوستانی دورہ پر ہفتہ کی صبح نئی دہلی پہنچے۔ ڈیوڈ لیمی کے دورہ میں دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح ہو کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حال ہی میں طے شدہ ہندوستان-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے کو ’ایک حقیقی سنگ میل‘ قرار دیا تھا۔ دراصل برطانیہ ان ممالک میں شامل تھا، جو گزشتہ ماہ ہند-پاک کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش میں ہندوستان اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ڈیوڈ لیمی 16 مئی سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 10 مئی کو ہوئی جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا تھا۔ پاکستان دورہ کے دوران برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پاکستان سے ہند-پاک جنگ بندی کو جاری رکھنے کی گزارش کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined