خبریں

ماریشس یونیورسٹی نے ہندوستانی صدر دروپدی مرمو کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ماریشس کے لوگوں کو ان کے قومی دن کی نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ وہ مشہور ماریشس یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ آف سول لاء کی اعزازی ڈگری حاصل کر بہت خوش ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرتی ہوئی ہندوستانی صدر دروپدی مرمو، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/rashtrapatibhvn">@rashtrapatibhvn</a></p></div>

ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرتی ہوئی ہندوستانی صدر دروپدی مرمو، تصویر @rashtrapatibhvn

 

ہندوستانی صدر دروپدی مرمو کو آج ماریشس یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی ہے۔ صدر جمہوریہ کو یونیورسٹی کی طرف سے منگل کے روز ڈاکٹریٹ آف سول لاء کی ڈگری دی گئی۔ صدر مرمو اس وقت ماریشس کے سہ روزہ دورے پر ہیں اور منگل کے روز وہ ماریشس کے قومی دن سے متعلق ایک اہم قریب میں شرکت کرنے والی ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل صدر جمہوریہ مرمو نے ماریشس یونیورسٹی میں اعزازی ڈگری سے نوازے جانے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ’’ماریشس کے نوجوانوں کو ہندوستان کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے اور اپنے ماضی کو ذہن نشیں رکھتے ہوئے اپنے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔‘‘ اس موقع پر صدر مرمو نے ماریشس کے لوگوں کو ان کے قومی دن پر نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وہ اس مشہور یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ آف سول لاء کی اعزازی ڈگری حاصل کر بہت خوش ہیں۔ صدر مرمو نے کہا کہ ’’مجھے امید ہے کہ اس سے نوجوان طبقہ حوصلہ پائے گا، خصوصاً نوعمر خواتین اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے جنونی بنیں گی۔‘‘

Published: undefined

ماریشس اور ہندوستان کے درمیان رشتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے دروپدی مرمو نے کہا کہ دونوں ممالک کو رشتوں کو وسعت پیدا دینے میں تعلیم کا انتہائی اہم کردار ہے۔ 1901 میں مہاتما گاندھی نے ہندوستانیوں کو تعلیم یافتہ ہونے کے لیے راغب کیا تھا۔ اس سے ماریشس میں سیاسی و سماجی مضبوطی پیدا ہوئی اور بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔ ساتھ ہی ماریشس کے دور اندیش لیڈروں سر شیوساگر رام غلام اور سر انیرودھ جگناتھ کا بھی تعاون ہے۔ ان کی قیادت میں خوشحال ماریشس کی بنیاد پڑی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined