خبریں

امریکی ڈالر کمزور ہونے سے خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ، ہندوستان کو بھی فائدہ

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے بعد ہندوستانی عوام امید کر رہی ہے کہ انھیں اس کا فائدہ ملے گا۔ ای آئی اے نے بھی کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں کم کر معاشی بدحالی کے شکار عوام کو راحت پہنچائیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا بحران میں معاشی مسائل کا سامنا کر رہے ایسے ممالک کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے جو خام تیل درآمد کرتے ہیں۔ دراصل دنیا کئی بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کمزور ہوا ہے جس کا اثر خام تیل کی قیمتوں پر پڑا ہے۔ امریکہ کے انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) نے اس تعلق سے ایک بیان بھی دیا ہے جس میں کہا ہے کہ ڈالر کے کمزور ہونے کا براہ راست فائدہ بڑی مقدار میں تیل خریدنے والے ممالک کو پہنچنے والا ہے۔

Published: 18 Aug 2020, 11:11 AM IST

قابل ذکر ہے کہ خام تیل کا کاروبار امریکی ڈالر میں ہی ہوتا ہے اور اسی وجہ سے ان ممالک کو یہ تیل سستا پڑ رہا ہے جن کی کرنسی ڈالر کے مقابلے مضبوط ہوئی ہے۔ ان ممالک میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ امریکی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہند-چین جیسے ایشیائی ممالک کے علاوہ یورو زون کے ممالک کو بھی اس کا براہ راست فائدہ ملے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ یکم جون سے 12 اگست کے درمیان برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ای آئی اے کے اندازے کے مطابق ڈالر کے مقابلے یورو کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے یورو میں یہ اضافہ محض 12 فیصد ہوا ہے۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے برینٹ آئل کی قیمت اور ڈالر کی قیمت مخالف سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ جہاں برینٹ کروڈ آئل مہنگا ہو رہا ہے وہیں عالمی کرنسی کے مقابلے ڈالر کمزور پڑ رہا ہے۔

Published: 18 Aug 2020, 11:11 AM IST

اس درمیان امریکی ایجنسی نے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے ممالک جنھیں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچ رہا ہے، وہ بھی تیل کی قیمتیں کم کر معاشی بدحالی کے شکار عوام کو کچھ راحت پہنچائیں۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ کیا ہندوستان میں برسراقتدار مودی حکومت عوام کے لیے آسانیاں میسر کرتی ہے یا نہیں۔ ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہی دیکھنے کو مل رہا ہے، لیکن اب جب کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، تو عوام امید کر رہی ہے کہ انھیں بھی اس کا فائدہ ملے گا۔

Published: 18 Aug 2020, 11:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Aug 2020, 11:11 AM IST

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان