پریس ریلیز

حج 2024: فلائٹ بکنگ کے لیے حج منزل پر حاجیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

ڈی سی پی سنٹرل ایم. ہرشوردھن اور دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حج کیمپ کا معائنہ کیا، اس موقع پر کوثر جہاں نے کہا کہ سیکورٹی کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>حج کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے پولیس افسران اور دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں</p></div>

حج کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے پولیس افسران اور دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: مقدس سفر حج  2024 کے لیے دہلی  کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 سے حج پروازوں کا سلسلہ 9 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ 9 مئی 2024، دیر رات 02:20 بجے پہلی حج پرواز کی بکنگ کے لیے بکنگ کاؤنٹر حج منزل میں شروع ہو گیا ہے اور عازمین حج اپنی پروازوں کی بکنگ کے لیے حج منزل میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

اس درمیان دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ڈی سی پی سنٹرل ایم. ہرشوردھن کے ساتھ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں واقع حج کیمپ کا دورہ کیا اور متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی کے نقطہ نظر سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

Published: undefined

دوسری جانب ڈی سی پی اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اوشا رنگانی کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حج پروازوں کے دوران حاجیوں کی حفاظت اور نقل و حرکت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ہر قسم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری انتظامات کو یقینی بنانے پر بھی بات ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined