خبریں

کیا دنیا میں کورونا سے ہو سکتی ہیں 5 کروڑ سے زیادہ اموات؟

مشہور طبی میگزین ’دی لیسنٹ‘ میں تحریر ہے کہ آج دنیا بھر میں جس طرح کی تصویر نظر آ رہی ہے کچھ ایسی ہی تصویر اسپینش فلو کے دور میں بھی دیکھنے کو ملی تھی۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس 

طبی دنیا کی ایک بڑی ریسرچ میگزین ’دی لیسنٹ‘ کی ایک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا سے پوری دنیا میں 5 سے 10 کروڑ لوگوں کی جان جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جس طرح سے وبا بڑھ رہی ہے اس سے میڈیکل سسٹم پو بوجھ بڑھ جائے گا جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد میں بہت اضافہ ہو جائے گا۔

Published: undefined

’دی لیسنٹ‘ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جو حالات قریب 100 سال پہلے 1918 میں اسپینش فلو کے دوران ہوئے تھے کچھ ویسے ہی حالات عالمی وبا کورونا کی وجہ سے بن سکتے ہیں۔ میگزین میں تحریر ہے کہ آج دنیا بھر میں جس طرح کی تصویر نظر آ رہی ہے کچھ ایسی ہی تصویر اسپینش فلو کے دور میں بھی دیکھنے کو ملی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے اس دور میں بھی ماسک لگانا پڑتا تھا اور آج بھی ماسک لگانا ضروری ہے۔ اس وقت بھی کوارنٹائن مراکز بنائے گئے تھےاور آج بھی بنائے جا رہے ہیں۔ اسپینش فلو کی وجہ سے بھی لاکھوں لوگ روزانہ مرتے تھے اور آج بھی اموات کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسپینش فلو کی وجہ سے لوگوں کے جینے کا طریقہ کافی بدل گیا تھا اور آج بھی کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے۔

Published: undefined

’دی لیسنٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ کورونا میں ٹھیک ہونے کی شرح اسپینش فلو کے مقابلہ کافی بہتر ہے۔ واضح رہے کہ 1918 کے اسپینش فلو کی وجہ سے پوری دنیا میں 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی اموات ہوئی تھیں اور اکیلے ہندوستان میں اس فلو سے ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کی جان گئی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ روزانہ کورونا متاثرین اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ابھی تک دنیا بھر میں 75 لاکھ لوگوں سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں اور 4.23 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا کی وجہ سے موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined