خبریں

دہلی: دوارکا کے شیلٹر ہوم میں بچیوں کے ساتھ حیوانیت

دہلی کے دوارکا واقع ایک شیلٹر ہوم میں سزا کے نام پر معصوم بچیوں سے حیوانیت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شیلٹر ہوم میں کام نہ کرنے پر کچھ لڑکیوں کے اعضائے مخصوصہ میں مرچ پاؤڈر ڈال دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار کے مظفر پور اور اتر پردیش کے دیوریا میں شیلٹر ہوم میں ہوئی درندگی کو لوگ ابھی بھولے بھی نہیں ہیں کہ دہلی کے ایک شیلٹر ہوم میں بچیوں کے ساتھ حیوانیت کی خبر سامنے آئی ہے۔ خبروں کے مطابق دوارکا واقع ایک شیلٹر ہوم میں معصوم بچیوں سے پہلے کام کرایا جاتا تھا اور جب بچیاں اس کی مخالفت کرتی تو ان کو بطور سزا اعضائے مخصوصہ میں مرچ پاؤڈر ڈال دیا جاتا تھا۔ 27 دسمبر کو دہلی خاتون کمیشن کی کمیٹی کی رکن جب شیلٹر ہوم میں معائنہ کے لیے پہنچی تو اس بات کا انکشاف ہوا۔

Published: undefined

معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد دہلی خاتون کمیشن کی پیش قدمی پر پولس نے شیلٹر ہوم کے خلاف پاکسو ایکٹ سمیت کئی دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے اور جانچ شروع کر دی ہے۔ فی الحال اس معاملے میں کسی کی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ دہلی خاتون کمیشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیلٹر ہوم کے معائنہ کے دوران کچھ لڑکیوں نے الزام عائد کیا کہ خاتون ملازمین سزا کے طور پر ان کے پرائیویٹ پارٹس میں مرچ پاؤڈر ڈالتی ہیں۔ اس دوران لڑکیوں نے بتایا کہ ان سے برتن، کپڑے دھونے کے علاوہ بیت الخلاء بھی صاف کرایا جاتا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اسی مہینے 3 دسمبر کو مشرقی دہلی کے ایک شیلٹر ہوم سے 9 لڑکیوں کے غائب ہونے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا تھا۔ معاملہ دہلی کے دلشاد گارڈن علاقے کا تھا۔ خبروں کے مطابق یکم اور 2 دسمبر کی درمیانی شب لڑکیوں کے لیے بنے آشرم میں چھاپہ مارا تو وہاں سے 9 لڑکیاں غائب تھیں۔ اس پر ذمہ دار افسران کا کہنا تھا کہ انھیں کچھ بھی جانکاری نہیں ہے کہ لڑکیاں کہاں گئیں۔ اس کے بعد پولس میں لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined