خبریں

ٹوئٹر کے سروَر میں ’چور‘، 33 کروڑ صارفین کو پاسورڈ بدلنے کی صلاح

ٹوئٹر کے سروَر میں ڈیٹا چوری کے ارادے سے ایک ’بَگ‘(ایک ایسا پروگرام جو ڈیٹا چرا سکتا ہے) داخل ہو گیا جس کے بعد دنیا بھر کے 33 کروڑ صارفین کو پاس ورڈ تبدیل کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مائکروبلاگنگ کی سائٹ ٹوئٹر نے جمعہ کے روز دنیا بھر کےاپنے 33 کروڑ صارفین کو صلاح دی ہے کہ احتیاطاً وہ اپنا پاسورڈ تبدیل کر لیں۔ کمپنی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرکے صارفین سے ایسا کرنے کی اپیل کی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ سافٹ ویئر میں بگ ہونے کی وجہ سے ایسا کرنے کے لئے کہا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ٹوئٹر سپورٹ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’حال ہی میں ہمیں سروَر میں ایک بگ ملا ہے ۔ ہم نے اس گڑبڑی کو ٹھیک کر لیا ہے اور کسی صارف کے پاسورڈ کے غلط استعمال کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔ احتیاط کے طور پر صارفین کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اپنا پاسورڈ تبدیل کر لیں۔ ‘‘

ٹوئٹر نے اپنے صارفین سے یہ گزارش ڈیٹا کی حفاظت کے لئے کی ہے۔ گزشتہ دنوں کچھ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس بالخصوص فیس بک کے حوالےسے ڈیٹا چوری کی اطلاع منظر عام پر آتی رہی ہیں۔

اس کو لے کر کئی ممالک کی حکومتوں نے اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سختی کی ہے۔ ٹوئٹر کے مطابق ان کے سروَر میں یہ خرابی خاص طور پر ہیشنگ تکنیک کا استعمال کرتے وقت نظر آئی۔ اس تکنیک کے استعمال کے لئے ٹوئٹر اپنے صارفین سے پاسورڈ مانگتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined