خبریں

برتھ ڈے اسپیشل— شاہ رخ خان... ایک ایسا ویلن جو دیکھتے دیکھتے ہیرو بن گیا

53 سالہ ’کنگ خان‘ کے نام سے مشہور شاہ رخ کے فلمی کیریر کو پیچھے مڑ کر دیکھا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ اداکار نہ صرف اداکاری جانتا ہے بلکہ ناظرین کی پسند اور ان کی رگ رگ سے واقف بھی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آپ سے اگر سوال کیا جائے کہ فلم ’ڈر‘ کا ہیرو کون ہے، تو بلاتاخیر آپ کی زبان پر آئے گا ’شاہ رخ خان‘۔ لیکن حقیقی معنوں میں اس فلم کے ہیرو تو سنی دیول تھے اور ’ڈر‘ کے لیے تو شاہ رخ کو بیسٹ ویلن کا فلم فیئر ایوارڈ ملا تھا۔ جی ہاں، شاہ رخ خان بالی ووڈ کا ایک ایسا نام ہے جنھوں نے اپنے فلمی کیریر کے شروع میں منفی کردار زیادہ نبھائے لیکن ناظرین کے دلوں میں ایک ’ہیرو‘ کی طرح جگہ بنا لی۔ کچھ فلموں میں انھوں نے بڑے اداکاروں کے ساتھ سیکنڈ لیڈ کردار بھی نبھایا اور اپنی اداکاری سے خود کو فلم کا مین لیڈ ہیرو ثابت کر دیا۔ مثلاً ’دیوانہ‘ جس میں رشی کپور سے زیادہ لوگوں نے شاہ رخ کو پسند کیا۔

Published: 02 Nov 2018, 9:09 AM IST

آج بالی ووڈ میں ’کنگ خان‘ کے نام سے مشہور شاہ رخ کا 53واں یوم پیدائش ہے۔ اور جب ان کے فلمی کیریر کو پیچھے مڑ کر دیکھا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ اداکار نہ صرف اداکاری جانتا ہے بلکہ ناظرین کی پسند اور ان کی رگ رگ سے واقف بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے پہلے ایسے منفی کردار نبھائے جس نے فلم شائقین میں ان کی ایک الگ شناخت قائم کی اور پھر یہ ’ویلن‘ دھیرے دھیرے ’رمانس کا بادشاہ‘ بن گیا۔ 1992 میں ’دل آشنا ہے‘ فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے شاہ رخ نے 1993 میں ’ڈر‘ جیسی ایک ایسی فلم سائن کی جس میں ان کا کردار جنونی عاشق کا تھا اور فلم کے اصل ہیرو سنی دیول تھے۔ لیکن فلم کے آخر میں اگر ناظرین پر کسی کا سرور چھاتا ہے تو وہ شاہ رخ ہی تھے۔ ان کے جنون نے سنی دیول کے کردار کو بہت پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد ان کی فلم ’بازی گر‘ (1993) آئی اور اس میں بھی کردار منفی ہی تھا۔ پھر 1994 میں ’انجام‘ میں ایک بار پھر جنونی عاشق کا منفی کردار نبھایا اور ثابت کر دیا کہ وہ ’منفی کردار‘ کے سہارے بالی ووڈ کی دنیا پر بادشاہت کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہی وہ وقت تھا جب 2 نومبر 1965 کو دہلی میں پیدا ہوئے کنگ خان نے یو-ٹرن لیا۔ 1995 میں ’کرن ارجن‘ اور ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ جیسی فلم کر کے اچانک ٹریک چینج کر دیا۔

Published: 02 Nov 2018, 9:09 AM IST

تصویر سوشل میڈیا

جی ہاں، یہ وہ وقت تھا جب فلموں میں شاہ رخ بالکل الگ الگ طرح کے کردار کر رہے تھے اور کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے جا رہے تھے۔ یس باس، پردیس، دل تو پاگل ہے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، کل ہو نہ ہو، میں ہوں نا، ویر-زارہ، چک دے انڈیا، اوم شانتی اوم، رب نے بنا دی جوڑی، مائی نیم اِز خان، جب تک ہے جان... فلموں کی ایک طویل فہرست ہے جنھوں ویلن کو کب رومانس کا بادشاہ بنا دیا پتہ ہی نہیں چلا۔ آج شاہ رخ بالی ووڈ میں اس مقام پر ہیں جہاں پہنچنا ہر کسی کا مقدر نہیں۔

Published: 02 Nov 2018, 9:09 AM IST

تصویر سوشل میڈیا

اپنے شیدائیوں کی بڑی تعداد رکھنے والے شاہ رخ خان فلموں کے ذریعہ ان کی تفریح تو کرتے ہی رہتے ہیں، حقیقی زندگی میں بھی ان کی خوشیوں کا خیال رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال یوم پیدائش کے موقع پر وہ اپنے گھر ’منت‘کی بالکونی سے باہر کھڑے لوگوں کی مبارکبادیاں قبول کرتے ہیں اور ہاتھ لہرا کو ان کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔ اس سال بھی جیسے ہی یکم نومبر کی رات 12 بجے، وہ بالکونی میں آ کر باہر بڑی تعداد میں کھڑے شیدائیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کا ویڈیو کئی شیدائیوں نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی ڈالا ہے۔ شاہ رخ خان نے خود بھی ٹوئٹر پر کچھ تصویریں ڈالی ہیں اور لکھا ہے کہ ’’بیگم کے ساتھ فیڈ کیک... میری فیملی اور منت کے باہر کھڑے فینس سے ملیے... اور میں مونو ڈیل گیم کھیل رہا ہوں گرل گینگ کے ساتھ۔ یوم پیدائش کی مبارکباد اور محبتوں کے لیے شکریہ۔‘‘ جو تصویریں کنگ خان نے شیئر کی ہیں اس میں وہ اپنی بیگم گوری خان کو کیک کھلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ایک تصویر میں گھر کی بالکنی سے شیدائیوں کی مبارکبادیاں قبول کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

Published: 02 Nov 2018, 9:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Nov 2018, 9:09 AM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر مزاج بدل رہا ہے...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا