جھارکھنڈ کے جواہر نگر علاقہ واقع حنیفیہ ہائی اسکول میں ایک طالبہ کی بے رحمانہ پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نویں درجہ کے طالبہ رخسانہ کی پٹائی اس کی ٹیچر رعنا عفت نے اس بے رحمی سے کی کہ وہ اسکول میں ہی بیہوش ہو گئی۔ رخسانہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں تین گھنٹے بعد اسے ہوش آیا۔ یہ واقعہ پیر کے روز کا ہے اور صبح تقریباً 9.30 بجے اسکول میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا جب پٹائی کی وجہ سے رخسانہ بیہوش ہو گئی۔
Published: 24 Sep 2019, 11:10 AM IST
بتایا جاتا ہے کہ طالبہ کا کچھ پیپر زمین پر گر گیا تھا جسے وہ اٹھا رہی تھی اور وہیں پر رخسانہ کی بہن بھی موجود تھی جو کہ اسی اسکول میں پڑھتی ہے۔ ان دونوں کو دیکھ کر ٹیچر کو لگا کہ وہ کچھ بدمعاشی کر رہی ہے۔ ٹیچر رعنا عفت نے رخسانہ کو بلا کر نہ صرف اسے ڈانٹ لگائی بلکہ چھڑی سے زبردست پٹائی شروع کر دی۔ رخسانہ نے جب اس پر اعتراض ظاہر کیا تو ٹیچر اسے کلاس روم میں لے گئی اور دیر تک پٹائی کی۔
Published: 24 Sep 2019, 11:10 AM IST
پٹائی کی وجہ سے جب رخسانہ اسکول میں ہی بیہوش ہو گئی اور یہ خبر اسکول کے پرنسپل و دیگر ٹیچرس تک پہنچی تو وہ اسے فوراً لے کر قریب کے نرسنگ ہوم میں پہنچے۔ یہاں ہوش نہیں آنے پر 11 بجے طالبہ کو ایم جی ایم اسپتال لے جایا گیا۔ اس درمیان طالبہ کے گھر والے بھی اسپتال پہنچ گئے تھے۔ ایم جی ایم آنے کے بعد بھی طالبہ کافی دیر تک بیہوش ہی رہی۔
Published: 24 Sep 2019, 11:10 AM IST
خبروں کے مطابق دوپہر ساڑھےبارہ بجے کے بعد رخسانہ کو ہوش آیا۔ پھر اس نے پوری بات اسپتال میں موجود لوگوں اور اپنے گھر والوں کو بتائی۔ اسکول پرنسپل محمد طاہر حسین کا کہنا ہے کہ جب ٹیچر کی پٹائی کی وجہ سے طالبہ کے بیہوش ہونے کی جانکاری ملی تو اسکول انتظامیہ نے فوری اثر سے ٹیچر کو معطل کر دیا۔ انتظامیہ نے ایک جانچ کمیٹی بھی بنائی ہے جو معاملے کی جانچ کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔
Published: 24 Sep 2019, 11:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Sep 2019, 11:10 AM IST