خبریں

چھتیس گڑھ: محمد اکبر سمیت بھوپیش بگھیل کے 9 وزراء نے لیا حلف

چھتیس گڑھ کی گورنر آنندی بین پٹیل نے رویندر چوبے، پریم سائے سنگھ، محمد اکبر، کباسی لکھما، شیو ڈہیریا، محترمہ انیلا بھیڑیا، جے سنگھ اگروال، گرورودر کمار اور اومیش پٹیل کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت تشکیل ہو چکی ہے اور 25 دسمبر کو محمد اکبر سمیت بھوپیش بگھیل کے 9 وزراء نے عہدے اور رازداری کا حلف بھی لے لیا۔ آج چھتیس گڑھ کی گورنر آنندی بین پٹیل نے رائے پور میں بھوپیش بگھیل حکومت کے وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ جن وزراء نے منگل کے روز حلف لیا ان میں رویندر چوبے، پریم سائے سنگھ، محمد اکبر، کباسی لکھما، شیو ڈہیریا، محترمہ انیلا بھیڑیا، جے سنگھ اگروال، گرورودر کمار اور اومیش پٹیل شامل ہیں۔ سینئر کانگریس لیڈران اور افسران کی موجودگی میں ان وزراء نے پولیس پریڈ میدان پر منعقد باوقار تقریب میں عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل بھی موجود تھے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بھوپیش بگھیل نے 17 دسمبر کو چھتیس گڑھ کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ اسی دن بگھیل کے علاوہ ٹی ایس سنگھ دیواور تامر دھوج ساہو نے کابینہ کے وزیر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ آج چونکہ 9 وزراء نے حلف لیا تو اب مجموعی طور پر وزیراعلی اور 11 وزراء چھتیس گڑھ کی کابینہ کے وزیر ہو گئے ہیں۔ طے شدہ ضوابط کے مطابق اب وزیر کا صرف ایک عہدہ خالی ہے۔ واضح رہے کہ 90 رکنی اسمبلی میں کانگریس نے 68 سیٹوں پر شاندار جیت حاصل کر کے 15 برس بعد اقتدار میں واپسی کی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined