قومی خبریں

مراٹھا ریزرویشن پر نوجوانوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: شرد پوار

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے منگل کے روز کہا کہ زیر التواء ریزرویشن مسئلہ پر مراٹھا نوجوانوں کے جذبات ’مضبوط‘ ہیں اور حکومت اسے نظر انداز نہیں کر سکتی

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار، تصویرقومی آواز/ ویپن</p></div>

شرد پوار، تصویرقومی آواز/ ویپن

 

پونے: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے منگل کے روز کہا کہ زیر التواء ریزرویشن مسئلہ پر مراٹھا نوجوانوں کے جذبات ’مضبوط‘ ہیں اور حکومت اسے نظر انداز نہیں کر سکتی۔ پوار خاندان کی طرف سے منعقد ہونے والے سالانہ دیوالی 'میلہ' کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے سال کا جشن منانے یہاں آنے والے تقریباً 70 فیصد لوگ نوجوان ہیں۔

Published: undefined

پوار نے کہا، ’’کوٹہ کے معاملے پر گیند مرکز کے کورٹ میں ہے، حکومت عوامی جذبات کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ حکومت کو حالیہ آل پارٹی میٹنگ میں طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔‘‘ این سی پی سپریمو نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بھی مراٹھا مسئلہ پر سیاست نہیں کی لیکن گزشتہ ہفتے کچھ لوگوں نے یہ غلط تاثر دینے کی کوشش کی کہ وہ او بی سی ذات سے تعلق رکھتے ہیں۔

Published: undefined

پوار نے کہا کہ نئے سال کی تقریبات کے لیے پورے مہاراشٹر، خاص طور پر کونکن اور ودربھ کے علاقوں سے لوگ یہاں آ رہے ہیں اور وہ لوگوں کے جذبات کو مرکز تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس ہفتے کچھ نہ کچھ ہو جائے گا۔

دیوالی اور نئے سال کے تہواروں کے لیے حریف این سی پی کے دھڑوں کے اراکین کے متحد ہونے کے بارے میں سیاسی قیاس آرائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے پوار نے اعتراف کیا کہ ’’اس سال، صورت حال کچھ مختلف ہے۔‘‘

Published: undefined

اس سے پہلے این سی پی کی ورکنگ صدر سپریا سولے نے واضح کیا تھا کہ اجیت پوار اور دوسروں کے درمیان دشمنی ’خالص طور پر نظریاتی‘ ہے اور اس کا خاندانی تعلقات پر کوئی اثر نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined