قومی خبریں

یوتھ کانگریس نے کنگنا رانوت کے خلاف تھانہ میں دی شکایت

کانگریس نے بھی کچھ دن پہلے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت کو ناسمجھ سرکاری اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان پر ملک سے غداری کا مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

کنگنا رانوت، تصویر آئی اے این ایس
کنگنا رانوت، تصویر آئی اے این ایس 

یوتھ کانگریس نے اداکارہ کنگنا رانوت کے خلاف ملک مخالف بیان دینے کے الزام میں دہلی کے سنسد مارگ تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری امریش رنجن پانڈے اور لیگل سیل کے رکن ایڈووکیٹ امبج دیکشت نے کنگنا رانوت کے خلاف سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ملک مخالف بیان دینے کے الزام میں دہلی کے تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے۔

Published: undefined

شکایت میں اس بات کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ اداکارہ کنگنا رانوت کے انسٹاگرام پر 7.8 ملین سے زیادہ فالوورس ہیں۔ اس لیے انھوں نے قصداً غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے جمہوریہ ہند کے تئیں نفرت پیدا کرنے والا پوسٹ کیا۔ حال ہی میں کنگنا رانوت کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ان کو اپنی حد کا خیال رکھتے ہوئے بیان دینا چاہیے۔

Published: undefined

یوتھ کانگریس نے اپنی شکایت میں لکھا ہے کہ ہم اظہارِ رائے کی آزادی میں یقین رکھتے ہیں، لیکن یہ ایک حد تک ہونی چاہیے۔ ایک عوامی زندگی سے جڑے شخص کو اس طرح کا تبصرہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ ملک مخالف بیان، تشدد پیدا کرنے والا بیان عوامی پلیٹ فارم پر مناسب نہیں ہے۔ اس لیے کنگنا رانوت کے خلاف یوتھ کانگریس کی طرف سے تعزیرات ہند کی دفعہ 124اے، 504 اور 505 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس نے بھی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت کو ناسمجھ سرکاری اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان پر ملک سے غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ کانگریس نے کنگنا سے پدم شری سمیت سبھی ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ دراصل حال ہی میں کنگنا نے کہا تھا کہ 1947 میں ملک کو ملی آزادی بھیک تھی، ملک کو اصلی آزادی 2014 میں ملی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined