قومی خبریں

تمل ناڈو کی کم عمر لکشمی نے 58 منٹ میں 46 پکوان بنا کر قائم کیا عالمی ریکارڈ، دیکھیں ویڈیو

لکشمی نے بتایا کہ وہ باورچی خانہ میں کھانا بنانے میں اپنی ماں کی مدد کرتی تھی، اور پھر لاک ڈاؤن کے دوران ماں کی مدد سے خود بھی اچھا کھانا بنانا سیکھ لیا۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

سن کر حیرانی ضرور ہوتی ہے، لیکن یہ سچ ہے کہ تمل ناڈو کی ایک کم عمر لڑکی نے محض 58 منٹ میں 46 طرح کے کھانے تیار کیے ہیں، اور اس کارنامہ کے لیے اس کا نام ’یونیکو بک آف ورلڈ ریکارڈس‘ میں درج ہو گیا ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے کھانا بنانا کافی دشوار کام ہوتا ہے، لیکن ایک گھنٹہ سے بھی کم وقت میں 46 طرح کے پکوان بنانا کسی ماسٹر شیف کو بھی انگشت بدنداں کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ کارنامہ انجام دیا ہے تمل ناڈو کی ایس این لکشمی سائی سری نے جس نے منگل کے روز کئی لوگوں کی موجودگی میں اپنا ہنر ثابت کیا۔

Published: undefined

عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد لکشمی نے کہا کہ اسے کھانا بنانے میں کافی دلچسپی ہے، اور یہ دلچسپی اس نے ماں سے حاصل کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ’’میں نے اپنی ماں سے کھانا بنانا سیکھا ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔‘‘ لکشمی نے بتایا کہ وہ باورچی خانہ میں کھانا بنانے میں اپنی ماں کی مدد کرتی تھی، اور پھر لاک ڈاؤن کے دوران خود بھی اچھا کھانا بنانا سیکھ لیا۔

Published: undefined

لکشمی کی ماں این کلیمگل کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ خبر رساں ادارہ ’اے این آئی‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’میری بیٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران کھانا بنانا شروع کر دیا تھا اور اس دوران اس نے مہارت حاصل کر لی۔‘‘ کلیمگل نے بتایا کہ جب لکشمی کے والد نے دیکھا کہ وہ لذیز کھانے بنا رہی ہے تو عالمی ریکارڈ بنانے کا مشورہ دیا اور پھر تحقیق شروع کی کہ کھانا بنانے میں کس طرح کا عالمی ریکارڈ قائم کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

مزید تفصیل بتاتے ہوئے لکشمی کی والدہ نے کہا کہ ’’میں تمل ناڈو کے مختلف روایتی پکوان بناتی ہوں۔ لاک ڈاؤن کے دوران میری بیٹی باورچی خانہ میں میرے ساتھ اپنا وقت گزارتی تھی۔ جب میں اپنے شوہر سے کھانا پکانے میں لکشمی کی دلچسپی کے بارے میں کہا، تو انھوں نے مشورہ دیا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس طرح سے ہم نے اپنی بیٹی کے ہنر کو پرواز دینا شروع کر دیا۔‘‘

Published: undefined

میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق لکشمی کے والد نے جب کھانا بنانے سے متعلق عالمی ریکارڈ کو تلاش کرنا شروع کیا تو انھیں پتہ چلا کہ کیرالہ کی 10 سالہ لڑکی سانوی نے تقریباً 30 پکوان بنائے تھے۔ اس سلسلے میں تفصیل حاصل کرنے کے بعد انھوں نے کلیمگل اور لکشمی سے کہا کہ وہ عالمی ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی سانوی کا ریکارڈ توڑ دے۔‘‘

Published: undefined

لکشمی کے ذریعہ محض 58 منٹ میں 46 طرح کے پکوان بنائے جانے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ لوگ لکشمی کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں اور کچھ ایسے کمنٹس بھی سامنے آئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ’’مجھے تو دال اور چاول بنانے میں ہی دو گھنٹے لگ جاتے ہیں۔‘‘ لکشمی کے ذریعہ 58 منٹ میں 46 پکوان بنائے جانے پر مبنی ایک مختصر ویڈیو ’اے این آئی نیوز آفیشیل‘ یو ٹیوب چینل پر اَپ لوڈ کیا گیا ہے جو ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لکشمی نے کس قدر انہماک کے ساتھ لذیز پکوان تیار کیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined