قومی خبریں

’اقتدار میں 20 سالوں سے آپ ہیں، اِدھر اُدھر کی باتیں مت کیجیے، 20 سال کا رپورٹ کارڈ دیجیے‘، کانگریس کا پی ایم مودی پر حملہ

سپریا شرینیت کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی اور نریندر مودی بہار میں کانگریس کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ اقتدار میں 20 سال سے آپ ہیں، اس لیے اِدھر اُدھر کی باتیں مت کیجیے، 20 سال کا رپورٹ کارڈ دیجیے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس کے دوران سپریہ شرینیت (ویڈیو گریب)</p></div>

پریس کانفرنس کے دوران سپریہ شرینیت (ویڈیو گریب)

 

کانگریس نے بہار کی این ڈی اے حکومت کو اس بات کے لیے ہدف تنقید بنایا ہے کہ ’بہار اسبملی انتخاب 2025‘ میں حکمراں جماعت اپنی گزشتہ 20 سالہ حصولیابیوں کو شمار کرانے کے بجائے اپوزیشن پر طرح طرح کے الزامات عائد کر رہی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر سمیت تمام لیڈران اپنی گھٹیا بیان بازی کی آخری سطح تک جا چکے ہیں۔ جمعرات کو بہار کے بھاگلپور میں کانگریس کی سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی چیئرپرسن سپریا شرینیت نے پریس کانفرنس کر حکمراں جماعت این ڈی اے پر خوب حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کنپٹی پر کٹا، یہ نریندر مودی جی کے الفاظ ہیں۔ ایسے الفاظ گلی کے غنڈے استعمال کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

سپریا سرینیت کا کہنا ہے کہ ’’بھاگلپور کے ریشم کے کاروبار کو تباہ کرنے کے بعد نریندر مودی یہاں آ کر سودیشی کی بات کر رہے ہیں۔ نریندر مودی خود سر سے لے کر پاؤں تک غیر ملکی برانڈ کی چیزوں سے ڈھکے ہوئے ہیں اور بہار آ کر سودیشی کی بات کرتے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’آپ کو ایسی باتیں کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ سچائی یہی ہے کہ آپ کی حکومت میں ملک کا چین پر انحصار بہت زیاد ہ بڑھ گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’بی جے پی اور نریندر مودی بہار میں کانگریس کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ اقتدار میں 20 سال سے آپ ہیں، اس لیے اِدھر اُدھر کی باتیں مت کیجیے، 20 سال کا رپورٹ کارڈ دیجیے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے این ڈی اے سے کچھ تلخ سوالات بھی پوچھے، جو اس طرح ہیں:

  • نریندر مودی نے بہار کو سوا لاکھ کروڑ روپے کا پیکج دیا تھا، وہ کہاں ہے؟

  • سی اے جی بتاتا ہے کہ بہار میں 70 ہزار کروڑ روپے کہاں چلے گئے، کوئی نہیں جانتا۔

  • بہار ملک کی سب سے غریب ریاست ہے۔ یہاں کی اوسط آمدنی جھارکھنڈ کے مقابلے میں نصف اور اڈیشہ کے مقابلہ میں ایک تہائی ہے۔

سپریا کہتی ہیں کہ ’’مذکورہ بالا سوالات کے جواب مطوب ہیں کہ یہ کیسے ہوا، کیونکہ 20 سال سے اقتدار آپ کے ہاتھوں میں ہے۔‘‘

Published: undefined

سپریا شرینیت نے براہ راست بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’ملک میں 11 سال سے بی جے پی کی حکومت ہے اور ان کی ہی غلطی کے سبب درانداز داخل ہو جاتے ہیں، جنہیں یہ لوگ باہر تک نہیں نکال پاتے ہیں۔ لیکن نریندر مودی جہاں بھی جاتے ہیں، دراندازوں کی باتیں کرتے ہیں۔‘‘ اس پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈر نے ’ووٹ چوری‘ کی طرف بھی اشارہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’درانداز تو ہریانہ میں سامنے آ گئے۔ ہریانہ میں برازیلی خاتون کی تصویر کا استعمال کر 10 بوتھوں پر 22 جگہ ووٹر لسٹ میں نام درج کیا گیا۔ عالم یہ ہے کہ آج وہ خاتون ہمارے الیکشن سسٹم کا مذاق اڑا رہی ہے، جس میں نریندر مودی اور گیانیش کمار ’ووٹ چوری‘ کا کھیل کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined