قومی خبریں

کورونا سے لڑنے کے لئے یوگی حکومت کی کوششیں ناکافی: اکھلیش

کورونا وباکی وجہ سے اس وقت کسانوں کو مالی بحران کا سامنا ہے۔ اس مصیبت میں پھنسے لوگوں سے سبھی ریونیو وصولی روکے جائیں ،بینک قرضوں پر سود کو معاف کیا جائے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کورونا وائرس کے خطرات سے نبردآزما ہونے کے لئے یوپی کی یوگی حکومت کی کوشش کو ناکافی بتاتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کسانوں اور غریبوں کی مدد کے لئے ریونیو وصولی روکنے اور بینک قرضوں پر سود کی معافی سمیت دیگر کئی تجاویز پیش کئ ہیں۔

Published: undefined

یادو نے کہا کہ کورونا وباکی وجہ سے اس وقت کسانوں کو مالی بحران کا سامنا ہے۔ اس مصیبت میں پھنسے لوگوں سے سبھی ریونیو وصولی روکے جائیں ،بینک قرضوں پر سود کو معاف کیا جائے۔کورونا کے خطرات سرکاری اور غیر سرکاری کوششوں کے باوجود رک نہیں رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس ضمن عوام کو بیدار کرنے میں میڈیکل اہلکار،میڈیا نمائندوں ، سماجی تنظیموں اور ضروری خدمات سے منسلک دیگر محکموں کے ملازمین صحیح ڈھنگ سے اپنی ذمہ داریوں کو اداکررہے ہیں لیکن اچانک لاک ڈاؤن سے کچھ مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں جن کی جانب ابھی حکومت مناسب دھیان نہیں دے رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حکومت کے بڑے بڑے دعوے تو کررہی ہے لیکن حقیقت میں کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ گونڈہ ،بلرامپور، پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں قرنطینہ مراکز بدحالی کا شکار ہیں۔ جن لیکھ پالوں کے ذمہ کھانے اور ادویہ پہنچانے کی ذمہ داری ہے وہ موقع سے غائب ہیں۔ سابق وزیر اعلی نے سوال کیا کہ بدنظمی کے اس عالم میں کورونا سے جنگ کیسے جیتی جائے گی۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں کے مشکلات کا دور شروع ہوا ہے جو رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔کسانوں کے پیداوار منڈی تک پہنچنے کا انتظام نہیں ہے۔ پھل ،سبزی کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے۔ کھیتوں میں کھڑی فصل کے کاٹنے کا انتظام نہیں ہے۔گنا کسانوں کے بقایاجات کی مکمل ادائیگی فوراکرائی جائے۔ کسان سمان رقم بند ہے اسے فورا شروع کیا جائے۔

Published: undefined

یادو نے کہا کہ جن غریبوں کے پاس کارڈ نہیں ان کو بھی راشن کے ساتھ ہزار روپئے کی مالی مدد دی جائے۔ طلبا۔طالبات کی فیس معاف کی جائے اور غریب خواتین کے لئے سماج وادی پنشن کی فورا ادائیگی کی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined