قومی خبریں

یوگی حکومت نے 50 سال سے اوپر کے ’اَن فٹ‘ پولیس والوں کو ریٹائر کرنے کا کیا فیصلہ

اس سال مارچ میں 50 سال مکمل کرنے والے یو پی کے پولیس اہلکاروں کی اسکریننگ کی جائے گی، جو نااہل، غیر ذمہ دار اور بدعنوان پائے جائیں گے انھیں ریٹائر کر دیا جائے گا۔

یو پی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
یو پی پولیس، تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ریاست کے 50 سال سے اوپر کے نااہل پولیس اہلکاروں کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال مارچ میں 50 سال پورے کرنے والے یو پی پولیس اہلکاروں کی اسکریننگ کی جائے، اور اس میں جو بھی نااہل، غیر ذمہ دار اور بدعنوان پائے جائیں گے، انھیں سبکدوش کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں نیا حکم ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی) سنجے سنگھل کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ حکم کے مطابق سبھی پولیس محکماتی سربراہان اور ضلع پولیس سربراہان کو کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر تک کے پولیس اہلکاروں کی اسکریننگ کا عمل پورا کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ حکم میں کہا گیا ہے کہ 31 مارچ، 2021 تک 50 سال کی عمر مکمل کرنے والے سبھی پولیس اہلکاروں کی اسکریننگ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔

Published: undefined

نااہل، ڈسپلن شکن اور بدعنوان پولیس افسران کو باہر نکالنے کے لیے ریاستی حکومت نے گزشتہ دو سالوں سے اس پالیسی پر زور دیا ہے۔ اس تعلق سے اے ڈی جی (نظام قانون) پرشانت کمار نے واضح کیا ہے کہ ’’یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، بلکہ 50 سال سے اوپر کے ملازمین کی اسکریننگ سے متعلق حکم سال 1985 سے نافذ ہے اور یہ دیگر محکموں اور مرکزی حکومت کی یونٹس میں بھی ہوا ہے۔‘‘

Published: undefined

پرشانت کمار نے کہا کہ ’’اس اسکریننگ کو یہ نہیں مانا جانا چاہیے کہ ملازمین کو جبراً سبکدوش کیا جا رہا ہے، لیکن یہ سروس میں ان کی ضرورت کے مطابق کیا گیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’50 سال سے زیادہ عمر کے وہ پولیس اہلکار، جن کی اسکریننگ ایک بار ہو چکی ہے، وہ آگے کی اسکریننگ کا حصہ نہیں ہوں گے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ 2019 میں ریاست بھر میں انسپکٹر سے لے کر چوتھے درجہ کے ملازمین تک کے 364 پولیس اہلکاروں کو لازمی سبکدوشی دی گئی تھی۔ ان میں 11 انسپکٹر، 57 ڈپٹی انسپکٹر، 6 ڈپٹی انسپکٹر (وزارتی)، 80 ہیڈ کانسٹیبل اور 200 کانسٹیبل و چوتھے درجہ کے ملازمین شامل تھے۔ اس کے علاوہ کچھ مقامی پولیس سروس اور انڈین پولیس سروس کے افسران کو بھی 2019 میں لازمی سبکدوشی دی گئی تھی، جن میں سب سے زیادہ مشہور معاملہ آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر کا تھاـ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined