ماتا ویشنو دیوی کے دَرشن کرنے جموں پہنچے راہل گاندھی، کانگریس کارکنان نے کیا استقبال

راہل گاندھی ویشنو دیوی پہنچ کر شام کی آرتی میں حصہ لیں گے اور رات کو ماتا ویشنو دیوی کے بھون میں آرام کریں گے، جمعہ کی صبح وہ پیدل ویشنو دیوی بھون سے کٹرا پہنچیں گے اور پھر جموں کے لیے روانہ ہوں گے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
i

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج اور کل دو دن کے دورے پر جموں و کشمیر پہنچ گئے ہیں۔ دہلی سے سیدھا جموں ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد راہل گاندھی نے کٹرا کا رخ کیا۔ ائیرپورٹ پر کانگریس رکن پارلیمنٹ کا زوردار استقبال کیا گیا۔ کٹرا پہنچنے کے بعد راہل گاندھی ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے لیے پیدل نکلیں گے۔ ان کے ساتھ کانگریس کے کئی سرکردہ لیڈر اور ریاستی عہدیداران بھی پیدل ماتا ویشنو دیوی کی یاترا کریں گے۔

ویشنو دیوی پہنچنے کے بعد راہل گاندھی شام کی آرتی میں حصہ لیں گے اور رات کو ماتا ویشنو دیوی کے بھون میں ہی آرام کریں گے۔ جمعہ کی صبح راہل گاندھی پیدل ماتا ویشنو دیوی بھون سے کٹرا پہنچیں گے اور پھر کٹرا سے جموں کے لیے روانہ ہوں گے۔ جموں پہنچتے ہی راہل گاندھی پارٹی کے سینئر لیڈروں و کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔