قومی خبریں

یس بینک بحران: ای ڈی نے انل امبانی کو منی لانڈرنگ سے جڑے معاملے میں بھیجا سمن

یس بینک بحران معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ریلائنس گروپ کے چیئرمین انل امبانی کو سمن جاری کر انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

یس بینک معاملے میں ریلائنس گروپ کے چیئرمین انل امبانی کی مشکلیں بڑھتی نظر آ رہی ہیں، یس بینک کے پروموٹر رانا کپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انل امبانی کو سمن بھیجا ہے، ای ڈی نے انل امبانی کو آج ہی اپنے دفتر پہنچنے کے لئے کہا ہے۔ خبروں کے مطابق انل امبانی آج ای ڈی کے دفتر نہیں جائیں گے، خبروں میں کہا گیا ہے کہ انل امبانی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے کے لئے کچھ اور وقت مانگا ہے۔ خبروں کے مطابق انل امبانی نے خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے پیشی سے چھوٹ مانگی ہے، ایسے میں ای ڈی کی طرف سے ان کو نئی تاریخ مل سکتی ہے۔

Published: undefined

انل امبانی کے گروپ کی کئی کمپنیاں ان بڑی کمپنیوں کی لسٹ میں شامل ہیں، جن کو دیا گیا قرض بیڈ لون کی لسٹ میں پہنچ گیا ہے، ان کمپنیوں نے یس بینک سے قرض لیا تھا، جسے نہیں لوٹایا گیا، انل امبانی گروپ کی کمپنیوں نے یس بینک سے قریب 12800 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا، جو این پی اے میں تبدیل ہو گیا۔

Published: undefined

بتا دیں کہ انل امبانی کی قیادت والی کمپنی ریلائنس گروپ نے یس بینک سے بھاری بھرکم قرض لیا ہے، ریلائنس گروپ کی نو کمپنیوں نے یس بینک سے 12800 کروڑ روپے کا قرض لیا ہے، کمپنی کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ یس بینک کا قرض ان کے پاس مکمل طور پر محفوظ ہے اور وہ بینک کا پیسہ چکا دیں گے، ریلائنس گروپ نے کہا ہے کہ وہ اپنی املاک بیچ کر یس بینک کا قرض ادا کرنے کے لئے پابند ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined