قومی خبریں

اتر پردیش کے گاؤں میں جلا ہوا پوجا پنڈال ملنے سے سنسنی، سیکورٹی فورس تعینات

گاؤں والوں نے قدیم اشٹ بھجا دیوی مندر میں ایک خصوصی پوجا اور یگیہ کے لیے پنڈال سجایا تھا، جو پوری طرح سے جلا ہوا پایا گیا،خبر پھیلنے کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔

پولیس، تصویر آئی اے این ایس
پولیس، تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے گونڈے گاؤں میں ایک ’پوجا پنڈال‘ جلا ہوا ملنے سے آس پاس کے علاقوں میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اس خبر کے پھیلنے کے بعد گاؤں میں اضافی پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ پرتاپ گڑھ پولیس نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی فرضی خبر پوسٹ نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ گاؤں والوں نے قدیم اشٹ بھجا مندر میں ایک خصوصی پوجا اور یگیہ کے لیے پنڈال سجایا تھا اور یہ پنڈال منگل کو پوری طرح سے جلا ہوا پایا گیا۔ جیسے ہی یہ خبر گاؤں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تو سینکڑوں مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا اور پوجا پنڈال کو جلانے کے لیے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے لگے۔

Published: undefined

اس معاملے میں سرکل افسر (سٹی) ابھے پانڈے نے بدھ کے روز کہا کہ ’’شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ نشے کے عادی لوگوں نے اس واقعہ کو انجام دیا ہوگا۔ حالانکہ ہم اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے بتایا کہ دہلی اور کچھ دیگر مقامات پر حال کے فرقہ وارانہ فسادات اور وزیر اعلیٰ یوگی کے ذریعہ جاری نظامِ قانون سے متعلق ہدایات کے مدنظر گاؤں میں اضافی فورس تعینات کی گئی ہے۔ سینئر افسر حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کچھ لوگوں نے ادھوری جانکاری کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس واقعہ کو لے کر کئی پوسٹ کیے ہیں۔ اس وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوع پر جمع ہو گئے۔ پرتاپ گڑھ پولیس نے سوشل میڈیا صارفین کو سخت تنبیہ دی ہے کہ پوسٹ کرنے سے پہلے تصدیق کریں، ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ غلط فہمی پیدا کرنے والے پوسٹ یا تصویروں کو اَپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined