قومی خبریں

عجب مدھیہ پردیش کا غضب حال، ملزم کا متلاشی پولیس اہلکار بابا کے قدموں میں پہنچا!

چھترپور کے ڈی ایس پی ششانک جین نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کی بنیاد پر اس میں نظر آ رہے اے ایس آئی انل شرما کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے، اور تھانہ انچارج پنکج پانڈے کو لائن اٹیچ کر دیا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

مدھیہ پردیش میں عجب غضب معاملوں کی کمی نہیں ہے۔ تازہ معاملہ ایک ملزم کی تلاش کا ہے، جس میں مدد کے لیے پولیس بابا کے قدموں میں پہنچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ قتل کے ایک ملزم تک پہنچنے میں ناکام رہی چھترپور ضلع کی بمیٹھا تھانہ کی پولیس ایک روحانی گرو کے قدموں میں جا پہنچی اور مبینہ ملزم کو گرفتار کر جیل تک بھیج دیا۔ اس معاملے کا انکشاف ایک ویڈیو سے ہوا، جس کے بعد اسسٹنٹ سَب انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے اور تھانہ انچارج کو لائن اٹیچ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق بمیٹھا تھانہ حلقہ میں 28 جولائی کو اوٹا پُروا گاؤں میں ایک 17 سالہ لڑکی کی لاش کنویں میں ملی تھی۔ مہلوکہ کے گھر والوں نے گاؤں کے تین لڑکوں پر اس کا قتل کر لاش کنویں میں پھینکنے کا الزام لگایا تھا۔ پولیس نے مہلوکہ کے گھر والوں کی شکایت پر تینوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ، لیکن تینوں ہی نوجوانوں کی لوکیشن جائے حادثہ پر نہ ملنے سے پولیس پریشان تھی۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ پولیس ملزمین کی تلاش میں ناکام رہی تو اس نے روحانی گرو پنڈوکھر سرکار کے قدموں میں پناہ لی۔ تھانہ کے اے ایس آئی انل شرما نے ان کے دربار میں عرضی لگائی۔ پنڈوکھر سرکار نے پولیس کو قتل کے انکشاف کے لیے کچھ ترکیب بتائی۔ انہی ترکیب کی بنیاد پر پولیس نے تینوں لڑکوں کو چھوڑ کر مہلوکہ کے چچا تیرتھ اہیروار پر بھتیجی کے قتل کا الزام لگا کر گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم چچا کو بھتیجی کے کردار پر شبہ تھا، اس لیے اس نے گلا گھونٹ کر قتل کیا اور لاش کو کنویں میں پھینک دیا۔

Published: undefined

مہلوکہ کے دوسرے چچا ہری رام اہیروار نے بتایا کہ جب ہم بمیٹھا تھانہ انچارج پنکج شرما کے پاس گئے، تب انھوں نے پنڈوکھر سرکار کی ویڈیو دکھائی اور کہا کہ دیکھو ہم نے اپنا پولیس والا پنڈوکھر سرکار کے پاس بھی بھیجا تھا، انھوں نے بھی تمھارے بھائی کو ہی ملزم بتایا ہے۔ جو ویڈیو دکھائی گئی اس میں وہ قتل معاملے کے تینوں ملزم نوجوانوں کے علاوہ کسی چوتھے کو قتل کا ملزم بتا رہے تھے۔ اسی ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے جرم قبول کروا لیا اور جیل بھیج دیا۔ بعد میں اس کی شکایت پولیس انسپکٹر سے کی گئی۔

Published: undefined

چھترپور کے ڈی ایس پی ششانک جین نے بتایا کہ ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ پنڈوکھر سرکار کے فیس بک پیج والا، اس میں اے ایس آئی انل شرما دکھائی دے رہے ہیں۔ انھیں فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ انچارج پنکج پانڈے کو لائن اٹیچ کیا گیا ہے اور اس معاملے کی جانچ کھجوراہو ایس ڈی او پی کے حوالے کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined