قومی خبریں

خاتون مخالف وزیر اعلیٰ یوگی سے خواتین کو انصاف کی امید نہیں کرنی چاہیے: پرینکا

پرینکا گاندھی نے کا کہنا ہے کہ حکومت کے افسران و بی جے پی کے لیڈران نے بیان دے کر ’عصمت دری‘ نہ ہونے جیسی باتیں کہی تھیں، لیکن پوری سرکاری مشنری کی توانائی متاثرہ کی کردار کشی کرنے میں خرچ کی گئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: مغربی اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں گزشتہ سال پیش آئے عصمت دری کے واقعات کی یاد دلاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرہ نے منگل کو کہا کہ خاتون مخالف سوچ رکھنے والے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے میعاد کار میں خواتین کو انصاف کی امید نہیں کرنی چاہئے، پرینکا واڈرہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج سے ایک سال پہلے ہاتھرس میں عصمت دری کا خوفناک واقعہ پیش آیا تھا اور اترپردیش حکومت نے متاثرہ کنبے کو انصاف و سیکورٹی دینے کے بجائے دھمکیاں دی تھیں اور ان سے بیٹی کے احترام میں آخری رسوم کی ادائیگی کا حق بھی چھین لیا تھا۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’حکومت کے افسران و بی جے پی کے لیڈروں نے بیان دے کر ’عصمت دری‘ نہ ہونے جیسی باتیں کہی تھیں وہ پوری سرکاری مشنری کی توانائی متاثرہ کی کردار کشی کرنے میں خرچ کی گئی تھی۔ خواتین کے خلاف جرائم پر اتنا خراب رخ رکھنے والی حکومت کے سربراہ سے آب حساسیت کی توقع رکھ بھی کیسے سکتے ہیں۔ یوپی کے انچارج نے کہا کہ ’ویسے بھی یوپی کے وزیر اعلی خواتین مخالف سوچ کے ہیں۔ وہ کہہ چکے ہیں کہ خواتین کو آزاد نہیں ہونا چاہئے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ یوپی کی سیاست میں حاشیہ پر کھڑی کانگریس کو نئی زندگی دینے کی بھرپور کوشش کر رہیں پرینکا واڈرہ یوگی حکومت کے کام کاج پر سوشل میڈیا کے ذریعہ حملہ کرتی رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined