راہل گاندھی نے یو پی کے وزیر اعلیٰ پر کسا طنز، کہا ’جو نفرت کرے وہ یوگی کیسا؟‘

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر طنزیہ حملہ کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’جو نفرت کرے، وہ یوگی کیسا!‘‘

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

یوپی اسمبلی الیکشن نزدیک آنے کے ساتھ ہی سبھی سیاسی پارٹیاں اپنی تیاریوں میں مصروف ہو گئی ہیں۔ ان سب کے درمیان اپوزیشن بھی مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ یوگی حکومت کو گھیرنے میں مصروف ہے۔ کانگریس، سماجوادی پارٹی، عام آدمی پارٹی کے لیڈران لگاتار وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی لگاتار سوشل میڈیا پر یو پی حکومت پر حملہ کر رہے ہیں۔ آج انھوں نے ایک بار پھر یوگی حکومت پر حملہ کیا ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر طنزیہ حملہ کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’جو نفرت کرے، وہ یوگی کیسا!‘‘ ان چھ الفاظ کے ذریعہ کانگریس لیڈر نے ایک بہت بڑی بات کہہ دی ہے۔ غور طلب ہے کہ ایک دن قبل بھی راہل گاندھی نے ایسا ہی ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں طنز شامل تھا۔ انھوں نے لکھا تھا ’’تم ہندو، سکھ، عیسائی نہ مسلمان کے ہو۔ بس متروں کے ہو، نہ دیش نہ انسان کے ہو۔‘‘


واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی طویل مدت کے بعد آج یو پی کے دورے پر ہیں۔ اس دوران پی ایم مودی نے علی گڑھ میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اسٹیٹ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ علی گڑھ میں جاٹ سمراٹ کے نام سے مشہور راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے نام سے بننے والی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد سے ٹھیک پہلے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے نشانہ لگاتے ہوئے اسے بی جے پی کا ڈھونگ بتایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔