قومی خبریں

’زراعت مخالف قانون واپس لو، ورنہ سچائی اور عدم تشدد کی طاقت دیکھنے کو تیار رہو‘

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک بار پھر تینوں متنازعہ زرعی قوانین کو لے کر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جلد انھیں واپس لیا جائے کیونکہ ملک کا کسان اب پیچھے نہیں ہٹے گا۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی DHARMENDRA KUMAR

مرکز کے تینوں زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے کسانوں کے حق میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اکثر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ ہریانہ کے کرنال میں منی سکریٹریٹ پر چل رہے کسانوں کے مظاہرہ کے درمیان ایک بار پھر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے انسٹاگرام پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے ’’ستیاگرہی اَن داتا (جدوجہد کر رہے کسان) ہمارے اپنے ہیں۔ ان سے ڈرو مت! زراعت مخالف قانون واپس لو ورنہ سچائی اور عدم تشدد کی طاقت دیکھنے کو تیار رہو۔ کیونکہ میرے ملک کا کسان اب پیچھے نہیں ہٹے گا۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل راہل گاندھی نے منگل اور پیر کو بھی کسانوں کو لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا جس میں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ منگل کے روز ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا تھا ’’جہاں ہر-ہر اَن داتا، گھر-گھر اَن داتا، وہاں کس-کس کو روکو گے؟‘‘ اور پیر کے روز انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا ’’ڈٹا ہے، بے خوف ہے، اِدھر ہے، بھارت بھاگیہ وِدھاتا!‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ کرنال میں کسانوں کی مہاپنچایت کا انعقاد ہوا تھا جس میں لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہوئی تھی۔ اس کے بعد کسانوں نے کرنال منی سکریٹریٹ کا گھیراؤ کیا۔ کسان اب بھی سکریٹریٹ میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ آج بھی کسان لیڈروں اور انتظامیہ کے درمیان بات چیت ہوئی، لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ دراصل کسان مطالبہ کر رہے ہیں کہ کرنال میں کسانوں پر لاٹھی چارج کا حکم دینے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined