قومی خبریں

سرمائی اجلاس: حکومت ایوان کو اعتماد میں لے کر کام کرے تو بہتر ہوگا:، مایاوتی

مایاوتی نے اتوار کو ٹوئٹ کیا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے۔ اس دوران تین دن قبل یوم آئین پر عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو حکومت نہیں بھولے گی بلکہ انہیں صحیح ڈھنگ سے نبھائے گی بھی۔

مایاوتی، تصویر آئی اے این ایس
مایاوتی، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: نئے زرعی قوانین کی واپسی کے بعد پیر سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے سلسلے میں بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ حکومت یوم آئین پر عوام سے کئے گئے وعدوں کو نہیں بھولے گی اور کسانوں کے سبھی مسائل پر غور کرے گی۔

Published: undefined

مایاوتی نے اتوار کو ٹوئٹ کیا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے۔ اس دوران تین دن قبل یوم آئین پر عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو حکومت نہیں بھولے گی بلکہ انہیں صحیح ڈھنگ سے نبھائے گی بھی۔ یہی ملک کو توقع ہے۔ کسانوں کے سبھی مسائل پر حکومت کا رخ کیا ہوتا ہے۔ اس پر بھی سب کی نظر رہے گی'۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کے سبھی اراکین پارلیمنٹ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ملک و مفاد عامہ کے اہم مسائل کو وصول کے مطابق پوری تیاری کے ساتھ دونوں ایوانوں میں ضرور اٹھائیں۔ حکومت بھی اپنی جانب سے ایوان کو پورے اعتماد میں لے کر ہی کام کرے تو یہ بہتر ہوگا۔

Published: undefined

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ زرعی قوانین جیسے مفاد عامہ کے مسائل پر قانون بناتے وقت اس سے پڑنے والے اثرات پر غور نہ کرنا ایک اہم سوال بن گیا ہے جس کی جانب عدلیہ بار بار اشارہ کر رہی ہے۔ اس پر بھی مرکز کو ضرور دھیان دینا چاہئے تاکہ نئے قوانین کے سلسلے میں ملک کو آگے غیر ضروری ٹکراؤ سے بچایا جاسکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined