قومی خبریں

ضمنی انتخابات میں کانگریس کی اچھی کارکردگی پر چدمبرم نے کہا ’وقار برقرار ہے‘

تین لوک سبھا سیٹوں اور 29 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کے نتائج راجستھان، ہماچل پردیش اور کرناٹک ریاستوں میں کانگریس کے لیے حوصلہ افزا رہے ہیں، کانگریس اب بی جے پی سے بہتر حالت میں ہے۔

پی چدمبرم، تصویر یو این آئی
پی چدمبرم، تصویر یو این آئی ASHISH KAR

ضمنی انتخابات کے نتائج سے خوش کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی کے خلاف انتخابی ہوا چلنی شروع ہو گئی ہے۔ انھوں نے ٹوئٹر پر ایک بیان دیا ہے جس میں لکھا ہے ’’30 سیٹوں کے لیے ہوئے اسمبلی ضمنی انتخابات کے نتائج کا ایک فکر انگیز تجزیہ دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے 7 سیٹیں جیتیں اور اس کے اعلانیہ ساتھیوں نے 8 سیٹیں جیتیں۔ کانگریس نے 8 سیٹیں جیتیں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے لکھا ’’غیر بی جے پی پارٹیوں نے 7 سیٹیں جیتیں، جن میں سے صرف ایک سیٹ بی جے پی کے ایک کرپٹو معاون، وائی ایس آر کانگریس نے جیتی، دیگر 6 سیٹوں پر بی جے پی کے خلاف کھڑی ہوئی پارٹیوں نے جیت حاصل کی۔ وقار آج بھی برقرار ہے۔ 2022 میں ہوا کس طرف بہے گی؟‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ منگل کو برآمد تین لوک سبھا سیٹوں اور 29 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کے نتائج راجستھان، ہماچل پردیش اور کرناٹک ریاستوں میں کانگریس کے لیے حوصلہ افزا رہے ہیں، جہاں پارٹی اب بی جے پی سے بہتر حالت میں ہے۔ تین لوک سبھا سیٹوں کے نتائج بتاتے ہیں کہ بی جے پی نے کھنڈوا (مدھیہ پردیش) میں، شیوسینا نے دادر اینڈ نگر حویلی میں اور کانگریس نے منڈی (ہماچل پردیش) میں جیت حاصل کی ہے۔

Published: undefined

دادر اینڈ نگر حویلی میں شیوسینا امیدوار اور آنجہانی موہن ڈیلکر کی بیوی کلاوتی ڈیلکر نے 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ کانگریس نے ہماچل پردیش میں اَرکی، فتح پور اور جبل-کوٹکھائی تینوں اسمبلی حلقوں میں جیت درج کی۔

Published: undefined

کانگریس نے راجستھان کی ولبھ نگر اور دھاریاواڑ دونوں سیٹو پر بھی جیت حاصل کی ہے۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے سبھی چار سیٹوں پر جیت حاصل کی، جب کہ بی جے پی اور ساتھیوں نے شمال مشرق میں اپنی بنیاد مضبوط کی ہے۔ مغربی بنگال کی چار اسمبلی سیٹوں میں سے تین میں بی جے پی امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئی ہے۔ گوسابا، کھردھا اور دنہاٹا میں بی جے پی امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئی ہے، جس سے پارٹی کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں ضمنی انتخاب میں ایک سیٹ کانگریس کو ملی ہے۔ کانگریس نے کرناٹک میں بھی بی جے پی سے ہناگل سیٹ چھین لی ہے، جو وزیر اعلیٰ کا آبائی حلقہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined