قومی خبریں

کیا بنگال میں ’ڈٹینشن سینٹر‘ کی طرح کام کریں گے ہولڈنگ سینٹر؟ دراندازوں سے متعلق وزیر اعلیٰ کے حکم پر اٹھے سوال

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ جو لوگ شہریت ترمیمی قانون کے دائرے سے باہر ہیں، وہ سبھی غیر قانونی تارکین وطن مانے جائیں گے۔ انہیں ریاست کی پولیس گرفتار کرے گی اور سیدھے بی ایس ایف کے حوالے کر دے گی۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکاری (فائل تصویر آئی اے این ایس)</p></div>

وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکاری (فائل تصویر آئی اے این ایس)

 

مغربی بنگال میں سویندو حکومت نے ریاست میں غیر قانونی دراندازی کے نام پر کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ’ڈیٹیکٹ، ڈیلیٹ اور ڈیپورٹ‘ پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے بنگلہ دیشی اور روہنگیا کے لئے ’ہولڈنگ سینٹر‘ بنائے جانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس کے تحت دراندازوں کو ریاست سے باہر نکالا جائے گا۔  بنگال حکومت نے ریاست کے سبھی ضلع مجسٹریٹوں کو مشتبہ غیرملکی شہریوں اور سزا پوری کر چکے غیر ملکی قیدیوں کے لئے ’ہولنڈنگ سینٹر‘ بنانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا یہ ہولڈنگ سینٹسر اصل میں ’ڈٹینشن سینٹر‘ کی طرح کام کریں گے؟

Published: undefined

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی مانیں تو سرکاری احکامات کے مطابق یہ ہولڈنگ سینٹر ایک طرح سے عارضی ٹرانزٹ سہولت ہوں گے۔ ان کا کام کسی کو مستقل طور سے جیل میں رکھنا نہیں بلکہ قانونی عمل مکمل ہونے تک وہاں روکنا ہے۔  گائیڈ لائنس کے تحت غیر قانونی طور سے ہندوستان میں داخل ہونے والے مشتبہ افراد کو ان ہولڈنگ سینٹرس میں زیادہ سے زیادہ 30 دنوں تک رکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران ان کی شہریت اور دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔ شہریت طے کرنے کا آخری فیصلہ ضلع مجسٹریٹ یا ان کے مساوی افسران کریں گے۔

Published: undefined

 ان سینٹروں میں رکھے گئے لوگوں کا بایو میٹرک ڈیٹا لیا جائے گا۔ ان معلومات کو ایک مرکزی پورٹل پر اپلوڈ کیا جائے گا۔ شناخت مکمل ہونے کے بعد ان غیرقانونی مہاجرین کو ملک سے واپس بھیجنے کے لئے سرحدی سیکورٹی افسران کو سونپ دیا جائے گا۔ اس سے یہ صاف ہے کہ یہ ہولڈنگ سینٹر کہیں نہ کہیں ڈٹینشن سینٹر کی طرح کام کریں گے جہاں سے ڈیپورٹیشن کی کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکاری نے بتایا کہ اب ریاست کی پولیس غیر قانونی داراندازوں کو پکڑنے کے بعد طویل اور تھکا دینے والی قانونی کارروائیوں میں نہیں الجھائے گی۔ ریاستی پولیس ان پکڑے گئے دراندازوں کو سیدھے بی ایس ایف کو سونپ دے گی۔ اس کے بعد بی ایس ایف سیدھے ’بارڈر گارڈس بنگلہ دیش‘ کےساتھ تال میل بنا کر انہیں واپس بنگلہ دیش ڈیپورٹ کر ے گی۔

Published: undefined

سویندو حکومت نے پناہ گزینوں اور غیرقانونی دراندازوں کے درمیان بھی فرق صاف کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ جو لوگ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے دائرے سے باہر ہیں، وہ سبھی غیر قانونی تارکین وطن مانے جائیں گے۔ انہیں ریاست کی پولیس گرفتار کرے گی اور سیدھے بی ایس ایف کے حوالے کر دے گی۔ بنگال سے پہلے آسام میں بھی غیر ملکی شہریوں اورمشتبہ در اندازوں کو رکھنے کے لئے ڈٹینشن سینٹر بنائے گئے تھے لیکن انسانی حقوق کے تنازعات اور سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد گولپارہ کے مٹیا میں ملک کا پہلا سب سے بڑا اور علیحدہ ’ٹرانزٹ کیمپ‘ (ہولڈنگ سینٹر) بنایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined