قومی خبریں

کیا آدھی ہو جائیں گی پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں؟

وزیر مالیات نرملا سیتارمن اور وزیر برائے پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے اشارہ دیا ہے کہ تیل کی قیمتوں کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لایا جا سکتا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں اس بڑھتی مہنگائی کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو لگاتار تنقید کا نشانہ بھی بنا رہی ہیں، لیکن اس کا کوئی اثر پڑتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس درمیان یہ مطالبہ بھی مرکزی حکومت سے کیا جا رہا ہے کہ پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لایا جائے تاکہ اس کی قیمتوں میں کمی واقع ہو۔ اب اشارے مل رہے ہیں کہ اس مشورے پر حکومت غور و خوض کر رہی ہے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق وزیر مالیات نرملا سیتارمن اور وزیر برائے پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے اشارہ دیا ہے کہ تیل کی قیمتوں کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لایا جا سکتا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ اگر جی ایس ٹی کی اعلیٰ شرح بھی پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں پر رکھی جائے گی تو موجودہ قیمتیں گھٹ کر نصف رہ سکتی ہیں۔ اس وقت پٹرول اور ڈیزل پر مرکزی حکومت پروڈکشن فیس اور ریاستی ویٹ وصول کرتے ہیں۔ ان دونوں کی شرحیں اتنی زیادہ ہیں کہ 35 روپے کا پٹرول مختلف ریاستوں میں 90 سے 100 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق اگر پٹرولیم مصنوعات کو جی ایس ٹی کے تحت شامل کیا جاتا ہے تو ملک بھر میں ایندھن کی یکساں قیمت ہوگی۔ اتنا ہی نہیں، اگر جی ایس ٹی کونسل نے کم سلیب کا متبادل منتخب کیا تو قیمتوں میں بہت زیادہ کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس وقت ہندوستان میں چار پرائمری جی ایس ٹی شرحیں ہیں 5 فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد اور 28 فیصد۔ اس وقت پٹرولیم مصنوعات پر مرکزی و ریاستی حکومتیں پروڈکشن فیس اور ویٹ کے نام پر 100 فیصد سے زیادہ ٹیکس وصول رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined