قومی خبریں

کشمیر: اننت ناگ میں ایک شخص کی رہائش گاہ سے جنگلی جانوروں کی کھالیں اور جسمانی اعضا برآمد

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ کے شیر پورہ علاقے میں چھاپے کے دوران ایک شخص کی رہائش گاہ سے چیتے کی کھالوں کے علاوہ کچھ جنگلی جانوروں کے جسمانی اعضا بر آمد کٰیے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI 

سری نگر: محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کی ایک ٹیم نے ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شیر پورہ علاقے میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چیتوں کی کھالیں اور دیگر جنگلی جانوروں کے جسمانی اعضا کو بر آمد کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی نے ہفتے کے روز ضلع اننت ناگ کے شیر پورہ علاقے میں چھاپے کے دوران ایک شخص کی رہائش گاہ سے چیتے کی کھالوں کے علاوہ کچھ جنگلی جانوروں کے جسمانی اعضا بر آمد کٰیے۔

Published: 30 Jan 2021, 7:11 PM IST

انہوں نے کہا کہ بر آمدہ شدہ اشیا میں 8 چیتوں کی کھالیں، 4 ہرنوں کے تخم دانیوں اور 38 ریچھوں کے گال بلیڈرس شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص، جس کو گرفتار کیا گیا ہے، کی شناخت گل محمد گنائی ولد عبدالرحمان گنائی ساکن شیر پورہ کے بطور ہوئی ہے۔

Published: 30 Jan 2021, 7:11 PM IST

وائلڈ لائف وارڈن اننت ناگ روف زرگر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہمیں اس سلسلے میں ایک اطلاع موصول ہوئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ہم نے چھاپہ مار کر یہ جنگلی جانوروں کی کھالیں اور ان کے جسمانی اعضا بر آمد کیے۔ انہوں نے کہا کہ جو ریچھوں کے گال بلیڈرس بر آمد ہوئے ہیں وہ غالباً آٹھ سال پرانے ہیں۔

Published: 30 Jan 2021, 7:11 PM IST

دریں اثنا کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو (ڈبلیو سی سی بی) نئی دلی کی ایک اطلاع کے مطابق ڈبلیو سی سی بی، فارسٹ، اننت ناگ پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے اننت ناگ میں چھاپے کے دوران 8 چیتوں کی کھالوں، 38 ریچھوں کے گال بلیڈرس اور 4 ہرنوں کے تخم دانیوں کو بر آمد کیا۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کرکے کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی‘۔

Published: 30 Jan 2021, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Jan 2021, 7:11 PM IST