چھتیس گڑھ میں امدادی قیمت پر 92 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خرید کا نیا ریکارڈ درج

ریاست میں امدادی قیمت پر خریف مارکیٹنگ سیزن میں کل رجسٹرڈ کسانوں میں سے ریکارڈ 95.38 فیصد کسانوں نے دھان بیچا۔ دھان بیچنے والے کسانوں کی تعداد اس سال سب سے زیادہ ہے۔

دھان کی فصل، چاول / تصویر آئی اے این ایس
دھان کی فصل، چاول / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

رائے پور: ملک میں کسانوں کی جاری تحریک میں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر خرید کی گارنٹی کے اہم مطالبے کے درمیان چھتیس گڑھ میں بھوپیش حکومت نے رواں خریف سیزن میں امدادی قیمت پر 92 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان خرید کرکے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

ریاست میں امدادی قیمت پر خریف مارکیٹنگ سیزن میں کل رجسٹرڈ کسانوں میں سے ریکارڈ 95.38 فیصد کسانوں نے دھان بیچا۔ دھان بیچنے والے کسانوں کی تعداد اس سال سب سے زیادہ ہے۔ اس سال رجسٹرڈ 21 لاکھ 52 ہزار 475 کسانوں میں سے 20 لاکھ 53 ہزار 483 کسانوں نے اپنا دھان بیچا ہے۔

چھتیس گڑھ میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد امدادی قیمت پر دھان بیچنے والے کسانوں کی تعداد کل رجسٹرڈ رقبہ، بیچے گئے دھان کے رقبے، دھان بیچنے والے کسانوں کے فیصد کے ساتھ ساتھ کل پیداوار کیے گئے دھان کی مقدار میں بھی واضح اضافہ درج کیا گیا ہے۔ سال 21-2020 میں ریاست تشکیل کے 20 برسوں میں اس سال چھتیس گڑھ میں سب سے زیادہ 92 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان خرید کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

ریاست میں گزشتہ دو برسوں میں کھیتی - کسانی کے رقبے اور کسانوں کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ ریاستی حکومت کی کسان حامی پالیسیوں کی وجہ سے دھان کی کھیتی کے اندراج کا رقبہ 27 لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ اور رجسٹرڈ کسانوں کی تعداد 21 لاکھ 52 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ یہ بھی اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔