قومی خبریں

’بہار میں آدھار کارڈ آخر کیوں نہیں چلے گا؟‘ ووٹر لسٹ کی گہری نظرثانی معاملہ پر تیجسوی کا الیکشن کمیشن سے سوال

تیجسوی یادو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اشتہار میں کچھ اور نکلتا ہے اور حکم کچھ اور نکالا جاتا ہے۔ اشتہار میں کہا جاتا ہے کہ بغیر دستاویز کے بھی درخواست فارم بھر کر جمع کریں، لیکن حکم متضاد نکل جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

 

بہار میں ووٹر لسٹ کی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) معاملے پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن سے کچھ اہم سوالات پوچھے۔ انھوں نے کہا کہ 5 جولائی کو ہم نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تھی، اور ان کے سامنے اپنے سوالات رکھے تھے۔ فکر کی بات یہ ہے کہ ابھی تک ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی وضاحت نہیں ملی ہے۔ میڈیا سے انھوں نے کہا کہ ’’آپ سبھی جانتے ہیں کہ بہار الیکشن کمیشن صرف ڈاک گھر کی طرح کام کرتا ہے اور اسے جواب دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ کل الیکشن کمیشن نے 3 الگ الگ ہدایات جاری کیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ گمراہ ہے۔‘‘

Published: undefined

تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اشتہار میں کچھ اور نکلتا ہے، اور حکم کچھ اور نکالا جاتا ہے۔ اشتہار میں کہا جاتا ہے کہ بغیر دستاویز کے بھی درخواست فارم بھر کر جمع کریں، لیکن حکم متضاد نکل جاتا ہے۔ اشتہا راور حکم میں بہت فرق ہے۔ نیا ووٹر کارڈ بنانے کے لیے فارم 6 کا پیمانہ آدھار کارڈ ہے، لیکن نظر ثانی میں آدھار کارڈ آخر قابل قبول کیوں نہیں ہے؟ الیکشن کمیشن ہمارے اندیشوں کا نکتہ وار جواب دے۔ اس کا سیاسی طور پر غلط استعمال روکنے کے لیے غیر جانبدارانہ طریقہ نکلے۔

Published: undefined

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی نے کہا کہ جو لوگ اس کام میں لگائے گئے ہیں، وہ لوگ کون ہیں، سرکاری یا غیر سرکاری ملازمین، ان کی فہرست کمیشن کو جاری کرنی چاہیے۔ ساتھ ہی انھوں نے بہار میں اپنے اتحاد سے متعلق کہا کہ ہمارا اتحاد الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری متضاد ہدایات اور اشتہارات پر گہری فکر ظاہر کرتا ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف کانگریس نے کہا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح سے کنفیوز ہے۔ اس کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ کون سا فیصلہ لیا جائے، کون سا نہ لیا جائے۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ بہار میں 9 جولائی کو چکہ جام کیا جائے گا اور اس چکا جام میں پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی بھی شامل ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined