قومی خبریں

مسلمانوں کے ووٹوں کی خواہش رکھنے والوں کو ’ابا جان‘ سے پرہیز کیوں؟ یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔ انہیں مسلم ووٹ تو چاہیئں لیکن اس لفظ سے پریز کیوں ہے؟ کیا یہ غیر پارلیمانی لفظ ہے؟

یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ ’ابا جان‘ کوئی غیر پارلیمانی لفظ نہیں ہے اور مسلمانوں کے ووٹوں کی خواہش رکھنے والے لوگوں کو آخر اس لفظ سے پرہیز کیوں ہے؟ خیال رہے کہ حال ہی میں راشن کی تقسیم کے حوالہ سے گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے ابا جان لفظ کا استعمال کیا تھا۔ ان کے اس بیان پر حزب اختلاف نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

اے بی پی نیوز پر شائع رپورٹ کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے اعتراض کے حوالہ سے سوال کئے جانے پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔ انہیں مسلم ووٹ تو چاہیئں لیکن اس لفظ سے پریز کیوں ہے؟ کیا یہ غیر پارلیمانی لفظ ہے؟ نہیں ایسا بالکل نہیں ہے اور کسی کو اس سے دقت بھی نہیں ہونی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

اس سوال کے جواب میں کہ آخر وہ ابا جان کہہ کر کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں، یوگی نے کہا- ’’پیغام بہت واضح ہے اور لوگ سمجھ بھی رہے ہیں۔‘‘ یوگی نے اس دوران حزب اختلاف کی تمام جماعتوں پر نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے یوپی میں سب سے زیادہ حکمرانی کی لیکن سڑک ٹرانسپورٹ کو درست کرنا اس کی ترجیح کبھی نہیں رہی۔ اسی طرح سماجوادی پارٹی کا بھی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے جبکہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی تو خود یہ اعتراف کر چکی ہیں کہ اب وہ مورتیاں نہیں لگوائیں گی اور دوبارہ اقتدار میں آنے پر ریاست کی ترقی پر توجہ مبذول کریں گی۔

Published: undefined

اتراکھنڈ، کرناٹک اور گجرات میں قیادت کی تبدیلی کے بعد یوپی میں بھی وزیر اعلیٰ کو تبدیل کئے جانے کی قیاس آرائیوں پر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’’بی جے پی ایک جمہوری جماعت ہے۔ یہ ملک ہی نہیں بلکہ دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ پارٹی کسی بھی شخص سے بڑی ہوتی ہے اور ملک پارٹی سے بڑا ہوتا ہے۔ میں آج ریاست کا وزیر اعلیٰ ہوں لیکن ایک عام کارکن کی طرح بھی کام کر سکتا ہوں۔ یہاں عہدہ نہیں بلکہ کسی شخص کا کام اسے اہم بناتا ہے۔

Published: undefined

اسد الدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم کے یوپی کے اسمبلی انتخابات میں اترنے کے بارے میں پوچھے جانے پر یوگی نے حیدرآباد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ’’اویسی بھاگیہ نگر سے آئے ہیں اور اپنی قسمت آزمانے کے لئے آزاد ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined