قومی خبریں

شاہین باغ کے مظاہرین ٹھنڈ سے کیوں نہیں مر رہے، بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش کا سوال

دلیپ گھوش نے کہا، ’’دہلی کے شاہین باغ میں خواتین اور بچے ان سرد راتوں میں کھلے آسمان کے نیچے سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مجھے حیرت ہے کہ ان میں سے کوئی بیمار کیوں نہیں ہوا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتا: اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ایک نیا متنازعہ بیان دیا ہے۔ گھوش نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے شاہین باغ میں سخت سردی میں کھلے آسمان تلے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں سے کوئی بیمار یا ہلاک کیوں نہیں ہوا!

Published: undefined

گھوش نے شاہین باغ احتجاج اور یہاں تک کہ کولکاتا کے پارک سرکس میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کے لئے مالی تعاون کا ذریعہ جاننے کی بھی کوشش کی۔ واضح رہے کہ شاہین باغ میں 15 دسمبر سے سیکڑوں خواتین سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ آس پاس کے علاقوں کے لوگ بھی وقتاً فوقتاً احتجاج کے مقام پر جاتے رہتے ہیں۔

Published: undefined

گھوش نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’خواتین اور بچے دہلی میں ان سرد راتوں میں کھلے آسمان کے نیچے سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مجھے حیرت ہے کہ ان میں سے کوئی بیمار کیوں نہیں ہوا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ایسا کیوں ہے کہ انہیں کچھ بھی نہیں ہو رہا؟ وہاں ایک بھی احتجاجی کی موت کیوں نہیں ہوئی؟‘‘ احتجاج کو مکمل طور پر بے تکا قرار دیتے ہوئے انہوں نے یہ بھی سوال کیا ’’کیا مظاہرین نے کسی طرح کا امرت (آبِ حیات) پی لیا ہے جو انہیں کچھ بھی نہیں ہو رہا؟‘‘

Published: undefined

دلیپ گھوش نے سوال کیا کہ شاہین باغ اور پارک سرکس کے مظاہرین کو اپنا دھرنا جاری رکھنے کے لئے رقم کہاں سے مل رہی ہے! واضح رہے کہ شاہین باغ میں ہونے والے احتجاج سے تحریک لے کر مسلم خواتین نے 7 جنوری کو کولکاتا کے پارک سرکس میں شہریت (ترمیمی) قانون، قومی شہریت رجسٹر اور قومی آبادی کے رجسٹر کے خلاف احتجاج کرنا شروع کیا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’مجھے حیرت ہے کہ ان مظاہرین کے پاس پیسہ کہاں سے آ رہا ہے! آنے والے وقت میں اس کے بارے میں حقیقت ضرور معلوم ہو جائے گی۔‘‘ واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں دلیپ گھوش نے سی اے اے کے خلاف آواز اٹھانے والے مظاہرین کو پیٹنے اور گولی مار دینے کی دھمکی دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر