قومی خبریں

’موہن بھاگوت کرناٹک میں اتنی بڑی شکست پر خاموش کیوں‘، آچاریہ پرمود کرشنم کا اظہارِ حیرانی

آچاریہ پرمود کرشنم نے سوال کیا ہے کہ ’’بی جے پی کی چھوٹی چھوٹی ’جیت‘ پر لمبی لمبی تقریر دینے والے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت اتنی بڑی ’ہار‘ پر اتنے خاموش کیوں ہیں؟‘‘

<div class="paragraphs"><p>موہن بھاگوت، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

موہن بھاگوت، تصویر آئی اے این ایس

 

کرناٹک میں بی جے پی کو شکست فاش دینے کے بعد کانگریس لیڈران بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ ایسے بی جے پی لیڈران پر لگاتار طنزیہ حملے بھی ہو رہے ہیں جنھوں نے بی جے پی کی جیت کے بڑے بڑے دعوے کیے تھے اور جو کانگریس کی شکست کے لیے امیدیں لگائے بیٹھے تھے۔ کانگریس لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم نے بھی کرناٹک کا ریزلٹ منظر عام پر آنے کے دو دن بعد ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔

Published: undefined

اپنے بیان میں آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا ہے کہ ’’بی جے پی کی چھوٹی چھوٹی ’جیت‘ پر لمبی لمبی تقریر دینے والے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت اتنی بڑی ’ہار‘ پر اتنے خاموش کیوں ہیں؟ کیا ’صاحب‘ کو ’جھٹکا‘ لگنے سے زیادہ خوش ہیں یا زیادہ دُکھی...؟‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پرمود کرشنم نے کرناٹک میں کانگریس کی جیت پر ’بجرنگ دل‘ کے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ بجرنگ بلی کا کرم کانگریس پر ہوا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ بجرنگ دل ہار گیا، بجرنگ بلی کی جیت ہوئی۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اسمبلی کی طرح 2024 لوک سبھا انتخاب میں بھی کانگریس کی لہر آئے گی۔ پرمود کرشنم نے تو وزیر اعظم مودی کے ذریعہ کانگریس کو کرناٹک اسمبلی انتخاب میں جیت پر مبارکباد پیش کیے جانے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ 2024 لوک سبھا انتخاب میں بھی ایسے دل کھول کر مبارکباد دیجیے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined