ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس
راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے نے 11 مارچ کو ایوان بالا کی جاری کارروائی کے دوران بی جے پی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا کو شدید الفاظ میں نشانے پر لیا۔ انھوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ ’’آپ اپنے وزراء کو ٹریننگ کیوں نہیں دیتے؟‘‘ کھڑگے کا یہ حملہ دراصل ایک روز قبل جے پی نڈا کے ذریعہ کھڑگے کو دی گئی نصیحت کا جواب تھا۔
Published: undefined
آج جب راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو ڈپٹی چیئرمین ہری ونش ضروری کاغذات ایوان کے ٹیبل پر رکھوا رہے تھے۔ اسی دوران انھوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی انٹریپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ کی کونسل کے انتخاب کی تجویز پیش کرنے کے لیے مرکزی وزیر رونیت سنگھ بٹو کا نام پکارا، لیکن وہ ایوان میں موجود نہیں تھے۔ اس پر اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے اعتراض ظاہر کیا اور کہا کہ مرکزی وزیر کی غیر موجودگی ’شرم کی بات‘ ہے۔ کانگریس صدر کھڑگے نے اسی موقع پر ایوان کے لیڈر جے پی نڈا کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ ’’میں پوچھتا ہوں آپ کو۔ آپ کیوں ٹریننگ نہیں لیتے؟ آپ کے لوگ وقت پر نہیں آتے... وزراء بھی نہیں آتے... یہ شرم کی بات ہے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں نے ووٹر لسٹ میں مبینہ ہیرا پھیری اور لوک سبھا سیٹوں کی حد بندی کے ایشو پر پیر (10 مارچ) کے روز راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا تھا اور چیئر کی طرف سے ان ایشوز پر التوا کے اصول کے تحت بحث کرائے جانے کا مطالبہ خارج کیے جانے کے بعد کارروائی کا بائیکاٹ کی اتھا۔ اس عمل کی جے پی نڈا نے تنقید کی تھی اور اپوزیشن اراکین کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے چیئر سے گزارش کی تھی کہ وہ حزب اختلاف کے قائد سمیت سبھی اراکین کو ’ریفریشر کورس‘ کروائیں۔ جے پی نڈا کے اسی تبصرہ کا آج کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے زوردار انداز میں جواب دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined