قومی خبریں

بہار میں نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ بنانا بی جے پی کی مجبوری کیوں ہے؟

جو نتائج سامنے آئے ہیں اس سے صاف تھا کہ اگر بی جے پی اپنے وعدے سے پیچھے ہٹے گی تو ریاست میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننا طے ہے کیونکہ وہاں فاصلہ محض 6 سیٹوں کا ہے

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ سشیل مودی اور بہار بی جے پی کے صدر سنجے جیسوال / تصویر یو این آئی
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ سشیل مودی اور بہار بی جے پی کے صدر سنجے جیسوال / تصویر یو این آئی STR/Pappi Sharma

پٹنہ: بہار میں اتوار یعنی آج این ڈی اے کے قانون سازوں کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر سابقہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو قائد منتخب کئے جانے کی رسم ادائیگی کی جائے گی۔ آج ہی اتحادی جماعتوں کی حمایت سے متعلق خط سونپے جانے اور حکومت سازی کا دعوی پیش کئے جانے کے بعد گورنر غالباً پیر کے روز حلف برداری کی دعوت دیں گے۔

Published: 15 Nov 2020, 10:48 AM IST

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں سوال کھڑا کیا گیا ہے کہ بی جے پی، جو این ڈی اے میں سب سے بڑی اتحادی جماعت بن کر ابھری ہے اور جس کے پاس نتیش کمار کی جے ڈی یو کے مقابلہ میں 74 ارکان اسمبلی ہے، آخر کیا وجہ ہے کہ وہ نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ بنانے پر مجبور ہے؟

Published: 15 Nov 2020, 10:48 AM IST

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار / یو این آئی

حالانکہ بی جے پی کے لیڈران کا یہ کہنا ہے کہ یہ سوال اس لحاظ سے بے معنیٰ ہے چونکہ قبل از انتخابات ہی اس موضوع پر تمام طرح کی چہ میگوئیوں پر روک لگاتے ہوئے یہ واضح کر دیا گیا تھا کہ بغیر کیس اگر مگر کے سیٹوں کی تعداد خواہ کچھ بھی ہو، وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہی بنیں گے۔ وہیں نتائج کا اعلان ہونے کے بعد یا دورانِ انتخابات نتیش کمار نے اتنا ہی کہا کہ انہوں نے اس موضوع پر کبھی کچھ نہیں کہا اور جو باتیں آئی ہیں وہ بی جے پی لیڈران کی طرف سے آئی ہیں۔

Published: 15 Nov 2020, 10:48 AM IST

دراصل، جس طرح کے نتائج منظر عام پر آئے ہیں اس سے صاف ہے کہ اگر بی جے پی اپنے وعدے سے پیچھے ہٹے گی تو راست میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننا طے ہے، چونکہ وہاں اکثرت سے فاصلہ محض 6 سیٹوں کا ہے۔ اور نتائج سے دوسری بات بھی صاف ہو گئی ہے کہ بی جے پی کا چراغ پاسوان کے کندھے اور ان کی پارٹی کا ستعمال کر کے سب سے بڑی پارٹی بننے کا منصوبہ بھلے ہی پورا ہو گیا ہو لیکن اپنا وزیر اعلیٰ بنانا فی الحال ان کے لئے ممکن نہیں ہے۔

Published: 15 Nov 2020, 10:48 AM IST

خیال رہے کہ نتیش کمار کے امیدواروں کی ہار میں چراغ پاسوان کے ایل جے پی کے امیدواروں کے وٹوں کا کردار فیصلہ کن ہے، جو صرف ان سیٹوں پر مقابلہ کر رہے تھے جہاں جے ڈی یو نے امیدوار اتارے تھے۔ بی جے پی کی امیدواری والی سیٹوں پر چراغ پاسوان نے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا اور پورے انتخابات وہ نتیش پر نشانہ لگاتے رہے اور مودی اور بی جے پی کی شان میں کشیدے پڑھتے رہے۔

Published: 15 Nov 2020, 10:48 AM IST

یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ چراغ کی پشت پر بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کا ہاتھ تھا۔ چاہے وزیر اعظم نریندر مودی ہوں یا بی جے پی کے دیگر لیڈران، تقریر میں جب مخالفین کا نام لینے کی باری آتی تو چراغ کا نام سب بھول جاتے، اسی کی وجہ سے زمین پر تذبذب کی صورت حال پیدا ہوئی۔

Published: 15 Nov 2020, 10:48 AM IST

اس کے علاوہ جنتا دل یونائیٹڈ کے لیڈران کہتے ہیں کہ بی جے پی نے جس طرح پس پردہ مرکزی ایجنسیوں مثلاً محخمہ انکم ٹیکس یا ای ڈی کی کارروائی میں جے ڈی یو کے لیڈران کو نشانہ بنایا اس سے صاف تھا کہ ایسا چراغ کے نتیش کمار کے خلاف تحریک کو مضبوط کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

Published: 15 Nov 2020, 10:48 AM IST

اس پسِ منظر میں بی جے پی کے لیڈران دبی زبان میں اعتراف کرتے ہیں کہ ان کا اپنے بلبوتے 80 سے 90 سیٹیں جیتنے کا ہدف نہ صرف دھرا کا دھرا رہ گیا بلکہ چراغ کے ذریعے نتیش کو 30 سے 35 سیٹوں پر محدود رکھنے کا منصوبہ بھی ناکام ہو گیا۔ جس کی بنیاد پر انہوں نے اپنا وزیر اعلیٰ بنانے کا ہدف رکھا تھا۔

ایسے حالات میں جب حقیقت کے پردے ہر روز کھل رہے ہیں، بی جے پی لیڈران اعتراف کر رہے ہیں کہ نتیش کو بغیر نا نکر کئے وزیر اعلیٰ بنانا ان کی مجبوری ہے۔

Published: 15 Nov 2020, 10:48 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Nov 2020, 10:48 AM IST