قومی خبریں

کون آگے-کون پیچھے LIVE: راہل گاندھی کیرالہ کی وائناڈ سیٹ پر 8 لاکھ ووٹوں سے آگے

لوک سبھا الیکشن 2019 کے رجحانات آنے شروع ہو گئے ہیں اور وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے کانگریس صدر راہل گاندھی آگے چل رہے ہیں۔ امیٹھی میں راہل گاندھی پیچھے چل رہے ہیں لیکن ووٹوں کا فرق بہت کم ہے۔

گرافکس قومی آواز
گرافکس قومی آواز 

امیٹھی: بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی تقریباً 20 ہزار ووٹوں سے آگے

وائناڈ: کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے کانگریس صدر راہل گاندھی 8 لاکھ سے زائد ووٹوں سے آگے

کشن گنج: کانگریس کے ڈاکٹر محمد جاوید نے تقریباً 30 ہزار ووٹ سے بنائی سبقت

تلنگانہ میں دوپہر 12 بجے تک کون آگے کون پیچھے

حیدرآباد: تلنگانہ میں 12 بجے تک کے رجحانات میں ٹی آر ایس 8، کانگریس اور بی جے پی 4، 4 اور مجلس ایک نشست پر آگے ہے۔ عادل آباد سے بی جے پی امیدوار40 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

کریم نگر میں 80 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے بی جے پی امیدوار بنڈی سنجے، نظام آباد میں 17 ہزار ووٹوں سے ارویند آگے،عادل آباد میں 38ہزارکی اکثریت سے بی جے پی امیدوار باپو راو آگے ہیں۔ چیوڑلہ سے کانگریس امیدوار کونڈا ویشویشور ریڈی 8 ہزار اکثریت سے آگے ہیں۔ نلگنڈہ سے کانگریس امیدوار این اتم کمار ریڈی 14 ہزار اکثریت سے آگے، ملکاجگیری سے کانگریس کے ریونت ریڈی 3700 ووٹوں سے آگے، بھونگیر سے کانگریس امیدوار کومٹ ریڈی 8000 ووٹوں سے آگے اور حیدرآباد سے مجلس کے صدر بیرسٹر اویسی 96 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

Published: 23 May 2019, 10:10 AM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی امیدوار سادھوی پرگیہ تقریباً 45 ہزار ووٹوں سے آگے

امرتسر: کانگریس کے گرجیت سنگھ اوجلا تقریباً 35 ہزار سیٹوں سے آگے

گرداس پور: پنجاب کی اس سیٹ پر بی جے پی امیدوار سنی دیول تقریباً 45 ہزار ووٹوں سے آگے

فتح پور سیکری: کانگریس امیدوار راج ببر تقریباً 30 ہزار ووٹوں سے پیچھے

لکھنؤ: راج ناتھ سنگھ 60 ہزار سے بھی زیادہ ووٹوں سے آگے

رائے بریلی: یو پی اے چیئرپرسن اور کانگریس امیدوار سونیا گاندھی تقریباً 20 ہزار ووٹوں سے آگے

انتخابی نتائج پر اَپ ڈیٹ رہنے کے لیے یہاں کلک کریں لوک سبھا انتخابی نتائج 2019

Published: 23 May 2019, 10:10 AM IST

آسنسول: بی جے پی امیدوار بابل سپریو آگے

پُری: بی جے پی امیدوار سمبت پاترا پیچھے

ترووننت پورم: کانگریس امیدوار ششی تھرور پیچھے

سلطان پور: بی جے پی امیدوار مینکا گاندھی آگے

بھوپال: بی جے پی کی سادھوی پرگیہ آگے

وارانسی: بی جے پی امیدوار نریندر مودی آگے

جموئی: ایل جے پی کے چراغ پاسوان آگے

پاٹلی پترا: آر جے ڈی کی میسا بھارتی آگے

گورکھپور: بی جے پی کے روی کشن آگے

ممبئی نارتھ: کانگریس کی ارملا ماتونڈکر پیچھے

وائناڈ: کانگریس صدر راہل گاندھی آگے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 May 2019, 10:10 AM IST