قومی خبریں

شری پدمانا بھسوامی مندر پر کس کا قبضہ؟ پیر کو ہوگا فیصلہ

جسٹس اودے امیش للت اور جسٹس اندو ملہوترا کی ڈیویژن بنچ کو ان اہم حقائق پر اپنا فیصلہ سنانا ہے کہ اس تاریخی مندر کے انتظامیہ کا کام ریاستی حکومت دیکھے گی یا تراونکور کا پچھلا شاہی خاندان۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ 

نئی دہلی: سپریم کورٹ کیرالہ کے تاریخی پدمانا بھسوامی مندر انتظامیہ اور اثاثے پر قبضے کے سلسلے میں پیر کو فیصلہ سنائے گا۔ جس کا طویل مدت سے انتظار ہے۔ جسٹس اودے امیش للت اور جسٹس اندو ملہوترا کی ڈیویژن بنچ کو ان اہم حقائق پر اپنا فیصلہ سنانا ہے، کہ اس تاریخی مندر کے انتظامیہ کا کام ریاستی حکومت دیکھے گی یا تراونکور کا پچھلا شاہی خاندان۔ اس مندر کے بیش بہا اثاثے پر قبضے کے سلسلے میں بھی عدالت کو اپنا اہم فیصلہ سنانا ہے۔

Published: undefined

عدالت کو اس بات کا بھی تعین کرنا ہے کہ کیا یہ مندر عوامی جائیداد ہے اور اس کے لئے تروپتی تروملا، گروویور اور سبری مالا مندروں کی طرح ہی دیوستھانم بورڈ کے قیام کی ضرورت ہے یا نہیں؟ ڈویژن بنچ اس نقطے پر بھی فیصلہ سنا سکتی ہے کہ تراونکور کے پچھلے شاہی خاندان کا مندر پر کس حد تک اختیار ہوگا اور کیا مندر کے محراب ’بی‘ کو کھولا جائے یا نہیں۔

Published: undefined

مختلف ججوں کی الگ الگ ڈویژن بنچوں نے اس معاملے کی آٹھ سال سے زیادہ مدت تک سماعت کی تھی اور مندر کے محراب میں رکھی گئی بیش قیمتی چیزوں کی ایک فہرست بنوانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ آخر کار جسٹس للت اور جسٹس اندو ملہوترا کی بنچ نے گزشتہ سال اپریل میں اس معاملے میں فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined