قومی خبریں

افسران کا دعوی کہ حج سستا ہوگیا ہے، آدھا سچ: نوشاد اعظمی

اگر وزیر اسمرتی ایرانی سنجیدہ ہوتیں تو فی حاجی دس ہزار روپیے سے زائد جی ایس ٹی اور ایئرپورٹ ٹیکس کو اس سفر سےمستثنی کرادیتیں جو انھوں نے نہیں کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق رکن حافظ نوشاد احمد اعظمی نے، گزشتہ دنوں وزارت کے ایک افسر کے اس بیان پر کہ اس بارحج کا کرایہ مختلف جگہوں سے محکمہ کی وزیر اسمرتی ایرانی کی بہت محنت اور کوششوں سے حج 2024 سستا ہوگیا ہے، دعوی کیا کہ افسران وزیر کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔حافظ نوشاد احمد اعظمی جو برسوں سے ملک کے عازمین کو سہولت دلانے کےلیے مختلف طریقوں سے اپنے رفقا کےساتھ جدوجہد کررہے ہیں انھوں نے کل  2023 اور حج 2024 کےاخراجات کا سرکولر میڈیاکو بھیجتےہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بےحد افسوس کی بات ہے کہ وزارت کے افسران پوری طرح اس سلسلے میں عوام کے سامنے سچائی نہ رکھ کر وزیر کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Published: undefined

نوشاد اعظمی نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ لکھنو سے 21 ہزار روپیے امسال 2023 کے مقابلہ کم ہےیہی دہلی سے 14 ہزار کم ہے کلکتہ سے 17 ہزار روپیے کم ہے احمد آباد سے 40 ہزار کم ہے اوربھوپال سے 15ہزار کم ہوا ہے مگر اس کے برعکس ممبئی سے 17 ہزار روپیے زیادہ ہوگئے ہیں سری نگر سے 10 ہزار روپیےزیادہ ہوگئے ہیں حیدرآباد سے 29 ہزار اور گوہاٹی سے 26 ہزار، گیا سے 11 ہزار اندور اور کالی کٹ سے20/20 ہزار روپیے اور بنگلور سے 40 ہزار روپیےجےپور سے 4ہزار روپیے کرایہ بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح حیرت کی بات ہے کہ 2023 میں خود ہی ریکارڈ مہنگا کرایہ اور پورا حج مہنگا تھاجس سے پوری طرح یہ ثابت ہے کہ انتظامی امور کے ذمہ داروں نے حج 2024 کو سستا اورمثالی بنانے کےلیے کوئی سنجیدہ کوششیں نہیں کیں۔اگر وزیر اسمرتی ایرانی  سنجیدہ ہوتیں تو فی حاجی دس ہزار روپیے سے زائد جی ایس ٹی اور ایئرپورٹ ٹیکس کو اس سفر سےمستثنی کرادیتیں جو انھوں نے نہیں کیا۔

Published: undefined

نوشاد اعظمی نے دعوے کےساتھ کہا کہ انہوں نے جولائی 2023 سے ہی حج 2024 کو مثالی بنانے کےلیے وزارت کو کئی خطوط لکھے تھے جس کی حمایت میں خصوصی طور سے اترپردیش کے دانش ور اور علماؤں نے ہمارے مطالبات کی پرزور حمایت کی تھی ۔

Published: undefined

اعظمی نے کہا کہ وہ  حج پر کوئی سیاست نہیں کرتے ہمارے مطالبات میں کچھ چیزیں 2024 کےلیے حکومت نے تسلیم کی ہیں جیسے محرم کوٹہ کی پانچ سو سیٹیں جوعدالت عظمیٰ نے الاٹ کی تھیں 2023 میں ختم کردی گئی تھیں 2024 میں اسے وزارت نے پھر سے بحال کیا ہے۔ خادم الحجاج 2023 میں 446 حاجی پر ایک گئے تھے وہ بھی گورنمنٹ ملازمین تھے ہمارا یہ سخت مطالبہ تھا کہ قدیمی روایت کے تحت 150 عازمین پہ ایک خادم الحجاج بھیجا جائے اور گورنمنٹ اور سیمی گورنمنٹ دونوں کے ملازمین کو بھی شامل کیا جائے جو 2024 میں 2 سو عازمین پہ ایک خادم الحجاج کا انتخاب ہوا ہے اور گورنمنٹ اور سیمی گورنمنٹ دونوں ملازمین کو موقع دیا گیا ہے اس سے عازمین حج کو سہولت ملےگی۔

Published: undefined

نوشاد  اعظمی نے کہا کہ حکومت کے افسران یہ دعوی کررہے ہیں کہ مدینہ شریف میں سو فیصد ہمارے حاجی مرکزیہ علاقہ میں رہیں گے جو مسجد نبوی سے قریب ہے اب اس دعویٰ کی سچائی کا پتہ عازمین کے وہاں پہنچنے پر چلے گا۔ انھوں نے مکہ میں رہائش کےلیے صرف عزیزیہ کیٹیگری رکھنے پربھی وزارت کی تنقید کی اور کہا کہ گرین کیٹیگری میں جو عازمین رہنا چاہتے ہیں ان سے یہ سہولت چھین لی گئی ہے۔

Published: undefined

انھوں نے کہا اب حج 2024 کےانتظامات تقریبا مکمل ہوگئے ہیں اور ہمیں بےحد افسوس ہے کہ ہماری پوری تجویز کو وزارت نے تسلیم نہیں کیا ہے جس سے حج 2024 بھی سستا اور اچھا کرنے کا دعویٰ بھی کھوکھلا ثابت ہوسکتاہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دو تجویز ہماری بہت اہم تھی کہ 21 سو ریال قدیمی روایت کے تحت ایئرپورٹ پر دیا جانا چاہیے جس سے ملک کے دیہی علاقوں کے حاجیوں کو بڑی پریشانیوں سے بچایا جاسکتا تھا اور وزیر اور وزارت اگر حج سستا کرنے کےلیے سنجیدہ ہوتے تو ہمارے شدیدمطالبےپر معلم فیس کم کرانے کی کوشش کرتے۔انھوں نے پرعزم طریقہ سے کہا کہ ملک میں کوئی حکومت ہو انتظامی امور جس کے ہاتھ میں ہوں گے ہم عازمین حج کے مسائل حل کرانے کےلیے ہرطرح سے حکومت کی توجہ دلاتے رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ