قومی خبریں

’کب جاگے گی یہ حکومت؟ آخر کب تک اپنوں کی لاشیں گنتا رہے گا منی پور؟‘ 2 معصوم بچوں کے قتل پر کانگریس کا سخت ردعمل

کانگریس نے کہا کہ ’منی پور میں بی ایس ایف جوان کے گھر میں 2 معصوم بچوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ 3 سال بعد بھی منی پور تشدد کی آگ میں جھلس رہا ہے، بے حس ہو چکی مودی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی، ویڈیو گریب

 

منی پور میں ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑا ہے، تازہ واقعہ میں گھر میں سوتی ہوئی ماں اور اس کے 2 بچے پر راکیٹ سے حملہ ہوا۔ اس حملہ میں دونوں بچوں کی موت ہو گئی اور خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئی ہے۔ تشدد کے اس تازہ ترین واقعہ پر کانگریس کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کانگریس نے لکھا کہ ’’منی پور میں بی ایس ایف جوان کے گھر میں 2 معصوم بچوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ 3 سال بعد بھی منی پور تشدد کی آگ میں جھلس رہا ہے، لیکن بے حس ہو چکی مودی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ ہینڈل پر مزید لکھا کہ ’’آج منی پور کو امن کی ضرورت ہے، جس کے لیے حکومت کو ٹھوس قدم اٹھانے ہوں گے۔ صرف کھوکھلی بیان بازی اور دکھاوے کے سرکاری دورے سے لوگوں کے زخم نہیں بھرنے والے ہیں اور نہ ہی ان کی پریشانیاں ختم ہونے والی ہیں۔‘‘ کانگریس نے وزیر اعظم مودی کو ان کی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے لکھا کہ ’’نریندر مودی جی وزیر اعظم ہونے کے ناطے منی پور میں امن بحال کرنا آپ کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اپنی ذمہ داری سے مت بھاگیے، ورنہ تاریخ آپ کو معاف نہیں کرے گی۔‘‘

Published: undefined

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے بھی سوشل میڈیا ایکس پر منی پور کے حوالے سے پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’منی پور میں بی ایس ایف جوان کے گھر میں سوتے 2 معصوم بچوں کے قتل کی خبر دل کو چیر دینے والی ہے۔ منی پور میں تشدد کی دہکتی ہوئی آگ میں آج 3 سال بعد بھی بے قصور بچے جھلس رہے ہیں۔ دور دور تک امن و امان کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ مودی حکومت اس قدر بے حس اور پتھر دل ہوئی گئی ہے کہ مانو یہ بھول چکی ہے کہ منی پور کے بچے بھی ملک کے بچے ہیں، ہمارا مستقبل ہیں۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’کب جاگے گی یہ حکومت؟ آخر کب تک اپنوں کی لاشیں گنتے گنتے منی پور کرتا رہے گا انتظار؟ میں بار بار کہتا آیا ہوں، امن ہی واحد راستہ ہے۔ تمام برادریوں کو ساتھ لا کر، حساسیت کے ساتھ ہی اس بحران کا مستقل حل نکالا جا سکتا ہے۔‘‘ کانگریس لیڈر نے آگے لکھا کہ ’’وزیر اعظم جی، منی پور صرف ایک ریاست نہیں ہے بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔ صرف نام کا ایک بیان کافی نہیں، صرف دکھاوے کا ایک دورہ کافی نہیں۔ آپ کو ٹھوس اور فوری قدم اٹھانے ہی ہوں گے۔ اس سے پہلے کے حالات مکمل طور پر کنٹرول سے باہر ہو جائے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’کیرلم کی نرسوں کی بے لوث خدمت قابل ستائش‘، راہل گاندھی نے نرسوں سے کی ملاقات، تہہ دل سے ادا کیا شکریہ

  • ,
  • پٹرول پر 20 اور ڈیزل پر 100 روپے کی سبسڈی دے گی سری لنکائی حکومت، حال ہی میں ہندوستان نے 38000 ٹن ایندھن سے کی تھی مدد