قومی خبریں

دلت سرپنچ نے پرچم لہرایا تو گرام پنچایت نے کر دیا حملہ، شیوراج حکومت سے رپورٹ طلب

قومی کمیشن برائے شیڈولڈ کاسٹ نے چیف سکریٹری، ڈی جی پی کے علاوہ چھترپور ضلع کے ڈسٹرکٹ کلکٹر اور پولیس چیف کو بھی نوٹس جاری کر کے معاملے کی تحقیقات کرنے اور جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

قومی جھنڈا، تصویر آئی اے این اایس
قومی جھنڈا، تصویر آئی اے این اایس 

چنڈی گڑھ: ہندوستان کی 75 ویں سالگرہ پر 15 اگست کو مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع واقع دھامچی گاوں میں دلت سرپنچ اور ان کے خاندان کو پرچم لہرانے پر گرام پنچایت (سورن) کے ذریعہ حملہ کیے جانے کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے قومی کمیشن برائے شیڈولڈ کاسٹ نے مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت کو نوٹس بھیجاہے اورفوری کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے۔

Published: undefined

یہ اطلاع کمیشن کے چیئرمین وجے سانپلا نے آج یہاں جاری ایک بیان میں دی۔ سانپلا کے مطابق سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس پر وائرل ویڈیو سے کمیشن کوپتہ چلا کہ دھامچی کے سرپنچ ہنو بسور پر گرام پنچایت کے سکریٹری سنیل تیواری نے اپنی غیرموجودگی میں پرچم لہرانے کے تعلق سے حملہ کیا اور مارا پیٹا۔ مختلف ویب سائٹس پر آج چھپی خبروں کے مطابق سرپنچ کی بیوی اور بہو کو بھی درمیان میں آنے پر سکریٹری نے مارا پیٹا۔

Published: undefined

سانپلا نے آج اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پرٹوئٹ کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے چیف سکریٹری اورڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے اس معاملے میں کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ یہ افسوسناک ہے کہ ایک دلت سرپنچ پر آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرانے پر حملہ کیا گیا۔ کمیشن نے چیف سکریٹری، ڈائریکٹر جنرل پولیس کے علاوہ چھترپور ضلع کے ڈسٹرکٹ کلکٹر اور پولیس چیف کو نوٹس بھی جاری کر کے معاملے کی تحقیقات کرنے اور جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی سانپلا نے عہدیداروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر کارروائی کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی تو کمیشن اپنے اختیارات استعمال کر کے انہیں دہلی میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کر سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined