کابل ائیرپورٹ پر طالبان کا خوف، طیارہ سے لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک، دیکھیں ویڈیو

افغانستان میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کابل ائیر پورٹ پر ایک طیارہ جب پرواز بھر رہا تھا تو 3 افراد پہیوں سے لٹک گئے، بعد میں وہ آسمان سے گر گئے اور موت ہوگئی

کابل ائیرپورٹ کی تصویر
کابل ائیرپورٹ کی تصویر
user

قومی آوازبیورو

افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہوتے ہی کابل کے حامد کرزئی ہوائی اڈبے پر خطرناک حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ ملک چھوڑنے کی کوشش میں ہزاروں افغان شہری ائیرپورٹ میں گھس چکے ہیں اور سفارتکاروں کو لے جا رہے امریکی طیاروں میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی جدوجہد میں امریکی فوج کے طیارہ کے پہیے سے لٹکے تین لوگوں کی اونچائی سے گرنے سے موت ہو گئی۔ ائیرپورٹ پر اب تک 8 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر کابل ائیرپورٹ کے بدتر مناظر کی کئی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں۔ ڈیلی میل نے بتایا کہ حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سینکڑوں شہریوں کو افغانستان کے ہوائی ٹرانسپورٹیشن کنٹول پر قبضہ کرنے سے روکنے کے لیے امریکی فوجیوں نے ہوا میں کئی راؤنڈ گولیاں چلائیں، جس سے وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ عینی شاہدین نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ مارے گئے لوگ گولیوں سے مارے گئے یا بھگدڑ میں۔


سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک دیگر ویڈیو میں کابل ہوائی اڈے سے پرواز بھرنے کے دوران امریکہ کے ایک فوجی طیارہ کے پہیوں سے لٹکے تین بے ٹکٹ مسافروں کی کافی اونچائی سے گرنے کا منظر دکھائی پڑ رہا ہے۔ اس واقعہ میں تینوں لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔ کئی ویڈیوز میں سینکڑوں لوگوں کو امریکی طیاروں میں جبراً سوار ہونے اور رَن وے پر امریکی فوج کے سی-17 طیارہ کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں سینکڑوں لوگوں کو طیارہ کے ساتھ ساتھ دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے میں افغانستان میں تیزی سے بدلتے حالات میں طالبان کے کابل پر قبضہ کر لینے اور وہیں کی حکومت کے لاپتہ ہو جانے کے بعد کابل ائیر پورٹ سے سبھی کمرشیل سروسز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وہاں سے صرف برطانیہ، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی فوجی پروازیں اپنے سفارتکاروں اور اپنے شہریوں کو واپس لے کر جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔